عمران عثمانی کی رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ،ویسٹ انڈیز باہر،آئرلینڈسپر 12 میں داخل۔،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 سے ویسٹ انڈیز کا بوریا بستر گول۔آئرلینڈ نے اہم ترین میچ میں 9وکٹ سے ہراکر 2 بار کے چیمپئن کا سفر سپر 12 شروع ہونے سے قبل ہی تمام کردیا ہے۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں کیریبین ٹیم 5 وکٹ پر 146 رنزبناسکی۔بریڈن کنگ نے 48 بالز پر63 اسکور کئے۔
جواب میں آئرلینڈ ٹیم نے ساڑھے 7 اوورز میں 73 رنز کا باعتماد آغاز کیا۔کپتان اینڈی بلبرائن صرف 23 بالز پر 37 رنزکر گئے۔پال سٹرلنگ چھاگئے،کیریببین پیسرز فلاپ ہوگئے۔لورکین تکر نے شاندار45 کی اننگ کھیلی۔سٹرلنگ نے 66 ناٹ آئوٹ رنزبنائے۔آئرش ٹیم نے ہدف 18 ویں اوور میں 1 وکٹ پر پورا کرلیا۔
آئرلینڈ ٹیم اس سے قبل ایک بار فائنل مرحلہ میں آچکی ہے،2009 کے انگلینڈ کے کپ میں اس نے سپر 8 تک رسائی حاصل کی تھی،اس کے بعد اب جا کر اسے یہ منزل ملی ہے۔اس نے 7 ایونٹس کھیلے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ،ٹاس ویسٹ انڈیز کی پاکٹ میں ہی گیا،بیٹنگ کا اعلان کیوں
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2007 میں جب شروع ہوا تو ویسٹ انڈیز ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے پہلے مرحلے سے باہر ہوگئی۔جنوبی افریقا میں کھیلے گئےایونٹ میں اس وقت 4 گروپس تھے،پھر سپر 8 کا مرحلہ تھا۔کیریبین ٹیم جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے مقابل ناکام ہوئی اور گھر چلی گئی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2009 انگلینڈ میں تھا،ویسٹ انڈیز گروپ سی میں تھا۔سپر 8 کھیلا،سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز سے ہارا تھا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2010 اس کے اپنے ملک ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا۔ویسٹ انڈیز گروپ ڈی سے سپر 8 میں گیا۔سیمی فائنل نہیں کھیل سکا تھا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2012 میں ویسٹ انڈیز گروپ بی سے اگلے مرحلہ میں آیا۔سیمی فائنل سے آگے فائنل کھیلا اور پہلی بار ورلڈ چیمپین بن گیا۔ایونٹ سری لنکا میں تھا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2014 کا ایونٹ بنگلہ دیش میں تھا۔یہاں سے سپر 12 شروع ہوا۔ویسٹ انڈیز پہلے سے ہی ٹاپ ٹیمز میں تھا۔سیمی فائنل تک سفر تمام ہوا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2016 بھارت میں ہوا۔ویسٹ انڈیز فائنل میں آیا۔انگلینڈ کے خلاف یادگار فتح سمیٹی۔اب تک 2 بار یہ ایونٹ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں ویسٹ انڈیز نے براہ راست سپر 12 کھیلا لیکن گروپ 1 میں اس کا 5 واں نمبر تھا،5 میچزمیں سے صرف ایک جیت سکا،یہ الارم تھا۔سمجھ نہ سکا،،اسے 2022 کے لئے اب کوالیفائر کھیلنا پڑا۔،نتیجہ میں انجام سامنے ہے۔
ایم سی جی میں پاکستان کی ٹریننگ شروع ہوتے ہی جھٹکا،شان مسعود ہسپتال جاپہنچے