لاہور،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی ہسٹری کا بڑا اپ سیٹ،انگلینڈ باہر،افغانستان نے سب کچھ فتح کرلیا۔آئی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے کسی حد تک پری کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان جاتے جاتے آسمان فتح کرگیا۔انگلش ٹیم کو بھی رلا گیا۔ انگلینڈ کے خلاف ایک خوبصورت میچ میں زبردست فائٹ بیگ کے بعد اسے 8 رنز کی شکست دے دی،ون ڈے کرکٹ تاریخ میں یہ اس کی مسلسل دوسری ایونٹ میں پہلی جیت ہے،انگلینڈ مسلسل 2 شکستوں کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور دنیا کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انگلینڈ نے ایک چیلنج والا اسکور 326 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو افغانستان نے ابتدائی دو وکٹیں بڑی جلدی حاصل کر لیں۔اس موقع پر ایسا لگتا تھا کہ افغانستان یہ میچ آسانی کے ساتھ جیت جائے گا۔ یہی نہیں افغانستان نے جن دو کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کیا ،ان میں فل سالٹ 12 اور جیمی سمتھ نو رنز بنا سکے تھے ۔افغانستان کو تیسری کامیابی 98 کے سکور پر ملی جب گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ 165 رنز کی اننگز کھیلنے والے بین ڈکٹ 38 رنز بنا کر راشد خان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ یہاں جیسے یقینی ہو ،اگلی کامیابی بھی بہت جلدی تھی ۔بہت ہی خطرناک ہیری بروک 133 کے سکور پر 22 ویں اوور میں جب آؤٹ ہوئے تو افغانستان 133 پر چار وکٹیں حاصل کرنے کے بعد 80 فیصد میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر چکا تھا ،انہوں نے25 رنزبنائے۔ لیکن انگلینڈ اس بار جوئے روٹ پر انحصار کر رہا تھا ۔جوئے روٹ جو ایک عرصے سے وائٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے، اس ٹورنامنٹ میں واپس لائے گئے ہیں، تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ،انہوں نے ثابت کیا 98 بالز پر اپنی ون ڈے سنچری مکمل کی۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ 6 سال کے بعد ون ڈے سنچری بنانے والے ہیں۔ 37 رنز ون ڈے اننگز کے بعد یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔ کیریئر کی17ویں سنچری جب انہوں نے مکمل کی تو بھی 37 ویں اننگ تھی اور افغانستان نے اس دوران ان کی سنچری بننے سے پہلے جوز بٹلر کو جب اؤٹ کیا تو اسکور 216 تھا اور لیام لونگسٹن کی جب وکٹ حاصل کی تو اسکور 233 تھا۔ انگلینڈ کے لیے لیام لونگسٹن 10 اور جوز بٹلر جو کہ کپتان ہیں 42 گیند پر 38 رنز بنا سکے۔
انگلینڈ کی بیٹنگ انحصار کر رہی تھی جوئے روٹ پر لیکن جوئے روٹ بھی 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد وکٹ کیپر رحمان گر باز کے ہاتھوں کیچ ہوئے ۔بائولر عظمت اللہ عمر زائی تھے۔ انہوں نے 111 بالز کھیلیں۔ ایک چھکا اور 11 چوکے تھے۔ یہ تجربہ کار اننگز ایسے ہی ہوا کرتی ہے۔آخری تین اووروں میں 25 رنز درکار تھے وائٹ بال سے آغاز ہوا راشد خان نے اس اوور میں ایک مشکل کیچ آرچر کا ڈراپ کیا لیکن اسی اوور میں ہی ختم کرتے کرتے رائٹ ہینڈ بیسٹ مین کیچ دے گئے۔جمی اوورٹون کا کیچ پکڑا محمد نبی نے۔ وہ 32 رنز بنا سکے۔ یہ انگلینڈ کی بڑی امید تھی جو ٹوٹ گئی اب سکور 309 پر8 وکٹیں گر چکی تھیں اور 13 گیندوں کا کھیل باقی تھا اور فتح ابھی بھی تھوڑی دور تھی 17 رنز کی دوری پر تھی۔آخری اوور سے قبل جوفرا آرچر14 رنزبناکر فضل حق فاروقی کی بال پر کیچ ہوگئے۔9 ویں وکٹ گرگئی تھی۔انگلینڈ کو آخری اوور میں 13 رنزدرکار تھے،ایک وکٹ باقی تھی۔عظمت اللہ عمرزائی نے اچھا اوور کیا،ایک بال قبل عادل رشید کیچ دے گئے۔ابراپیم زردان نے عظمت اللہ کی بال پر جب کیچ پکڑا تو انگلینڈ کی اننگ ایک بال قبل 317 رنزپر سمٹ گئی تھی۔افغانستان 8 رنز سے جیت گیا،چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل کی امیدیں زندہ رکھی ہیں،انگلینڈ باہر ہوگیا۔2023 ون ڈے ورلڈکپ کے بعد یہ انگلینڈ کی مسلسل دوسری شکست ہے۔ون ڈے ورلڈکپ کی طرح وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گروپ سٹیج سے ہی باہر ہوا ہے۔عظمت الہہ عمرزائی نے 58 رنز دے کر 5 اورمحمد نبی نے 57 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
جوئے روٹ کی کتنے برسوں،کتنی ون ڈے اننگز کے بعد سنچری،حیران کن رزلٹ
اس سے قبل افغانستان نے لاہور میں آکر پاکستانی بیٹرز کی تربیت کا سماں باندھ دیا،وہاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پائوں سے زمین نکال دی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بنے ناک آئوٹ میچ میں اس نے انگلینڈ کے لئے 326 رنزکا بڑا ہدف سیٹ کیا ۔اننگ کی اہم بات اوپنر ابراہیم زردان کی شاندار سنچری،چیمپئنز ٹرافی ہسٹری کی بڑی بڑی اننگ تھی۔اختتامی اوورز،خاص کر 43 سے 48 اوورز میں محمد نبی کے ساتھ مل کر جارحانہ بلے بازی نے سمان باندھ دیا۔بیٹنگ کوچ یونس خان نہال ہوگئے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ کیا 15 تک2 اور37 تک 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔رحمان اللہ گرباز 6،صدیق اللہ 4 اوررحمت شاہ 4 ہی کرسکے۔تینوں وکٹیں فاسٹ بائولر جوفرا آرچر نے لیں۔کپتان حشمت اللہ شاہدی نے رضوان والا کام کیا،وکٹیں بچانے کیلئے سلو بیٹنگ کی،اس سے یہ فائدہ ہوا کہ چوتھی وکٹ پر 103 رنزبنے لیکن اس دوران 21 سے زائد اوورز گزر گئے۔30 ویں اوور میں افغانستان 140 پر تھا جب چوتھی وکٹ گری،کپتان شاہدی 67 بالزپر صرف 40 کرسکے۔عظمت اللہ عمر زائی آئے تو سکور تھوڑا تیز ہوا۔وہ212 تک زردان کے ساتھ شراکت کھینچ گئے۔وہ31 بالز پر 41 کرگئے،یہاں سے محمد نبی آئے تو ان کے ساتھ سنچری بنانے والے زردان نے ہاتھ کھول ڈالے۔8 اوورز میں سنچری شراکت بنادی۔افغانستان نے 43 ویں سے 48 ویں اوور تک 70 سے زائد رنز لوٹے۔جوفرا آرچر اور جوئے روٹ کے اوورز میں چھکوں کی برسات کی۔افغانستان نے 50 اوورز میں7 وکٹوں پر325 رنزبنائے۔انگلینڈ کو جیت کیلئے326 رنزکا ہدف ملا۔رحمان اللہ گرباز آخری اوور میں 146 بالز پر 177رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور آئوٹ ہوئے۔نبی کے ساتھ 111 رنز کی شراکت تھی۔،انہوں نے6 چھکے اور12 چوکے لگائے۔محمد نبی بھی آخری اوور میں 24 بالزبالز پر40 رنز 3 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد بناکر گئے۔لونگسٹن نے آخری اوور اچھا کیا۔2 وکٹیں لیں۔
پچ خراب کرنے کی کوشش کا الزام،امپائر نے افغان سپنر کو کون سی وارننگ دی
انگلینڈ کی جانب سےجوفرا آرچر نے 10 اوورز میں 64 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اوور ٹون نے 47 اور عادل رشید نے 60 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔لونگسٹن نے 28 رنزکے عوض 2آئوٹ کئے۔آخری 10 اوورز میں 113 رنزبنے۔