لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پچ خراب کرنے کی کوشش کا الزام،امپائر نے افغان سپنر کو کون سی وارننگ دی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ امپائر جوئے ولسن نے پچ خراب کرنے کی کوشش میں افغان سپنر نور احمد کو دوسری وارننگ دے دی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 میچ میں اختتامی اوورز میں جب میچ پھنسا ہوا تھا تو نوراحمد اپنا آخری اوور کررہے تھے۔انگلینڈ کو 356 رنزکے تعاقب میں آخری 10 اوورز میں 9 رنزکی اوسط سے اسکور درکار تھے۔ایسے میں نور احمد دوسری بار بائولنگ کرواتے وقت وکٹ کے خطرناک ایریا میں آئے۔
امپائر جوئے ولسن نے انہیں روکا۔وارننگ دی۔چاروں جانب اشارہ کیا اور بتایا کہ اب ہوا تو اگلی کارروائی ہوگی۔
کہا جاسکتا ہے کہ نور احمد جان بوجھ کر ایسا نہیں کررہے تھے۔