بی پی ایل 2024 کا افتتاحی میچ،پاکستانی پلیئرز آف کلر
میرپور،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بی پی ایل 2024 کا افتتاحی میچ،پاکستانی پلیئرز آف کلر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 2024 کا آغاز ہوگیا ہے۔اس کے پہلے میچ میں پاکستان کے کچھ کھلاڑی بھی شریک تھے لیکن آف کلرز رہے ہیں۔
ڈھاکا نے کومیلا وکٹورینز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔کومیلا نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر 143 اسکور بنائے۔امرالقیس نے 66 رنزبنائے۔خوشدل شاہ 13 اسکور بناسکے،حریف ٹیم کے عثمان قادر28 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔شریف الاسلام نے ہیٹ ٹرک سمیت 3 وکٹیں لیں۔
بی پی ایل 2024 کا آج سے آغاز،پاکستانی کھلاڑی بھی شریک
جواب میں ڈھاکا نے ہدف 5 وکٹ پر 3 بالیں قبل پورا کیا ہے۔محمد نعیم نے 52 رنزبنائے۔خوشدل شاہ نے 2 اوورز کئے ۔12 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔