کرک اگین اسپیشل رپورٹ
انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ میں تمام 7 میچزنہیں کھیل سکا،اس کے باوجود میں نے ہر لمحہ انجوائے کیا۔فینز سے اچھی سپورٹ ملی۔ہمارا شاندار استقبال کیا گیا۔ہمیں گرائونڈ میں بھی فل سپورٹ ملی۔کراچی کے ہوٹل اور ریسٹورینٹ کمال کے تھے۔لاہور بھی ٹھیک رہا۔مستقبل میں پاکستانی کرکٹ فینز کے سامنے ایکشن میں ہوں گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین سائیڈ ہے۔بٹلر کہتے ہیں کہ یہ ٹیم ٹیلنٹسے بھرپور ہے لوگ کرکٹ سے پیارکرتے ہیں اور ہم اتنے سالوں بعد یہاں آئے۔ہم بہت ہی خوش ہیں۔وہ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں بات کررہے تھے۔
پی سی بی پوڈکاسٹ41،بابر اعظم کا پلیئرز سے ایک مطالبہ
ادھر ماضی میں اپنی ٹیم کے ساتھ بطور کپتان پاکستان آنےوالے اور اب کمنٹیٹراوربراڈ کاسٹر کے طور پر بار بار پاکستان آنے والے ڈیوڈ گاور کہتے ہیں کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔اب کوئی ٹیم اس بہانہ کے ساتھ پاکستان کے سفر سےا نکار نہیں کرسکتی۔پی سی بی اور ای سی بی میں گزشتہ سال تنائو تھا،جب انگلینڈ نے 3 میچزکی سیریز کا دورہ ختم کردیا تھا لیکن اب دونوں بورڈز اور ہمارے ہائی کمیشن نے اس پر کام کیا۔ٹیم یہاں کھیل رہی ہے۔سکیورٹی اچھی ہے۔کوئی مسئلہ نہیں،ادھر ادھر آزادی سے نہیں جاسکتے لیکن یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ہم ہوٹل میں کسی سے بھی مل سکتے ہیں۔
ڈیوڈ گاور کہتے ہیں کہ میرے لئے اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے لیکن چھوٹے فارمیٹ،کم وقت میں تیز کرکٹ کی وجہ سے لوگ ٹی 20 پسند کرتے ہیں۔پاکستان میں لاہور اور کراچی میں ہائوس فل رہے۔اب یہ بورڈز اور فینز کے لئے اصل کھیل بن گیا ہے۔بورڈز اور آئی سی سی کے لئے یہ کھلا چیلنج ہے کہ وہ اب ان فارمیٹس میں توازن رکھے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں بار بار پاکستان آنا چاہوں گا۔دسمبر میں ٹیسٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ میں اچھی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
جونی بیئرسٹو تو لمبےعرصہ کے لئے کرکٹ سے باہر
انگلینڈ کے معروف صحافی نک ہوٹ کہتے ہیں کہ پاکستان بڑے عرصہ بعد آیا،جب آیا تھا تو سوشل میڈیا نہیں تھا۔اب بہت کچھ بدل گیا ہے۔سکیورٹی اچھی ہے۔کراچی میں کرکٹ ماحول اچھا لگا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں بھی لوگ اچھے آئیں گے۔اس دورے سے دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستان دنیا کا محفوط ترین ملک ہے۔ٹیم اچھی ہے۔پاکستان میں کرکٹ نمبر ون گیم ہے ۔انگلینڈ میں فٹبال نمبر ون ہے ،اس لئے ہم جہاں یہاں آتے ہیں تو کرکٹ ٹاپ پر ہوتی ہے۔اچھا لگتا ہے۔میں دسمبر میں پاکستان کا پھر دورہ کروں گا۔یہاں بابر اعظم اور رضوان سپر اسٹارز ہیں۔