کرک اگین کرکٹ رائونڈ اپ
یہ شاید عادت ہوتی ہے،آنکھیں بند کرنے کی اور اس کی تلقین کی۔جسپریت بمراہ کی فٹنس پرابلم نے بہت پہلے واضح کیا تھا کہ کہ ایشیا کپ تو ایشیا کپ ورلڈ ٹی 20 کپ میں بھی ان کی شرکت کا امکان نہیں۔پھر 3 روز قبل یہ نیوز بھی بریک ہوگئی۔اس کے باوجود بھارتی بورڈ سربراہ نے دعویٰ کیا کہ بمراہ کا ٹکٹ ابھی بھی باقی ہے۔حتمی فیصلہ 2 روز میں ہوگا۔اب سارو گنگولی کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔جسپریت بمراہ کے ورلڈ ٹی 20 کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ان کی جگہ دیپک چاہر یا محمد شامی میں سے کوئی ایک سلیکٹ ہوگا۔ان کے نام متبادل پلیئرز میں شامل ہیں۔
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچزکی ٹی 20 سیریز کا آخری میچ کل 4 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو آرام دے دیا گیا ہے۔وہ کل نہیں کھیلیں گے۔بھارت کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔جنوبی افریقا نے جس طرح آخری میچ میں 237 رنزکے جواب میں 221 رنزبنائے تھے،اس کے تناظر میں بائونس بیک ہوسکتا ہے۔
شعیب اختر کی کون سی یادگار شرٹس آکشن پر
آئی سی سی نے خواتین ٹی 20 ورلڈکپ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ایونٹ اگلے سال کے شروع میں جنوبی افریقا میں ہوگا۔میزبان ٹیم سری لنکا سے پہلا میچ کھیلے گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا میچ 12 فروری کو کھیلا جائے گا۔فائنل 26 فروری کو ہوگا۔27 فروری ریزرو ڈے ہوگا،پروٹیز کے 3 سنٹرز میزبان ہونگے۔پاکستان اور بھارت گروپ بی میں ہونگے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لاہور،کراچی میں انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی 20 میچزمیں کرائوڈ کی ریکارڈ آمد ہوئی۔98 فیصد کے قریب فینز کی شرکت نے گزشتہ تمام ریکارڈز پاش پاش کردیئے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کی جذباتی ملاقات کل ہوگی
افغانستان کرکٹ ٹیم نے برسبین میں ورلڈٹی 20 کپ کی تیاری شروع کردی ہے۔کھلاڑیوں نے پریکٹس کی ہے۔بھرپور ٹریننگ کی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی مصروفیات کا انتظار ابھی سے ہوگیا ہے۔انگلینڈ سے شکست سے فینز کو مایوسی ہوئی ہے لیکن نیوزی لینڈ کے 3 ملکی کپ جیتنے سے پھر سے امیدیں ظاہر کی ہیں۔