| | | | | |

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی 15 روزہ ونڈو،ماہ اور تاریخیں،پی ایس ایل موخر،نیا ماہ سیٹ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کا ہوم سیزن 2024-25ابتدائی شیڈول

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان

انگلینڈ کا دورہ پاکستان

سہہ ملکی  کپ،پاکستان

چیمپئنز ٹرافی 2025،پاکستان

پی ایس ایل 10،پاکستان

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی 15 روزہ ونڈو،ماہ اور تاریخیں،پی ایس ایل موخر،نیا ماہ سیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا جوشیڈول آئی سی سی کو روانہ کیا ہے،اس کے 2 اہم جزو لیک ہوگئے ہیں۔ایک یہ کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی 3 شہروں لاہور،کراچی اور راولپنڈی کریں گے۔دوسرا یہ کہ چیمپئنز ٹرافی جنوری 2025 کے وسط میں ہوگی۔یہ ایونٹ 2 ہفتوں میں مکمل ہوگا۔

عام طور پر ایک بار جب میزبان بورڈ ڈرافٹ شیڈول بھیجتا ہے تو یہ مختلف مراحل سے گزرتا ہے۔ آئی سی سی کے اندر مختلف ٹیموں کو بھیجاجاتا ہے،  پھر شیڈول کو حتمی شکل دینے سے پہلے اسے براڈکاسٹر اور دیگر بورڈز کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔ آئی سی سی کا اگلا باضابطہ اجلاس جولائی میں ہے جب  عالمی ادارے کی سالانہ کانفرنس ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025،شیڈول فائنل،کپتان کنفرم ،پاکستان آنا ہوگا

چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے لیے مصروف ہوم سیزن کا مرکز ہوگی۔ وہ آئی سی سی ایونٹ سے قبل ایک ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی میزبانی  کر رہے ہیں ،اسسے قبل اس سال ہوم سیزن کا آغاز بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی ہوم سیریز سے ہوگا۔

 پی ایس ایل کے 10ویں سیزن کے لیے اس سال مناسب ونڈو تلاش کرنا بھی چیلنج  ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے دورے سے پاکستان کی واپسی کے بعد جنوری ایک آپشن ہے، حالانکہ اس سے لیگ کا براہ راست آئی ایل ٹی،جنوبی افریقا،بگ بیش لیگ اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے تصادم  ہوگا۔ مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد پی ایس ایل کو شیڈول کرنے کا مطلب ہے کہ اسے رمضان میں کھیلنا پڑے گا۔

غالب امکان یہ ہے کہ پی ایس ایل 10 موخر ہوگا۔یہ چیمئنز ٹرافی کے بعد فروری کے آخریا مارچ کے آغاز میں شروع ہوگا۔رمضان المبارک سے ٹکرائو کے سبب اسے چند روز مقدس ماہ میں بھی کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *