اگلے سال چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل لاہور سے دبئی منتقل ہوسکتا ہے۔یہ تب ہوگا اگر بھارت فائنل کوالیفائی کر لیتا ہے، اس بات کا بھی امکان ہے کہ فائنل سے کچھ دن پہلے تک کسی کو علم نہیں ہوگا کہ فائنل کہاں ہونا ہے۔
تو 19فروری سے 9 مارچ تک جاری رہنے والی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں تمام 15 میچز کے مقامات کی باضابطہ طور پر تصدیق ہو چکی ہے۔ بھارت نے 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔ ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ بھارتی حکومت ان کے دورہ پاکستان پر پابندی میں نرمی کرے گی۔ قوی امکان ہے کہ آئی سی سی بالآخر بھارت کے میچوں کے لیے نیوٹرل ویننیوز لیں گے،فائنل بھی کرنا پڑا تو باہر ہوگا۔فائنل 9 مارچ کو لاہور کو دیا گیا ہے۔ بھارت اگر فائنل میں پہنچا تو یہ بھی دبئےی منتقل ہوگا۔اس آپشن کو ٹیبل پر رکھ کر ڈسکس کیا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی نے بھارت کو دورہ پاکستان کیلئے کوئی ڈیڈ لائن دی یا نہیں،اہم انکشاف آگیا
اس منظر نامے سے یہ غیر معمولی منظر نامہ کھلتا ہے کہ فائنل کا مقام 6 مارچ تک فئنل نہیں ہو سکے گا، اس کا انحصار اس پر ہے کہ آیا بھارت کوالیفائی کرتا ہے۔دو گراؤنڈز فائنل مرحلے کے لیے تیار کرنے ہونگے ۔ ٹیمیں اور میچ آفیشلز، میڈیا اور شائقین یکساں طور پر مقام کے بارے میں اندھیرے میں ہونگے۔بھارت فائنل فور میں پہنچ جاتا ہے تو ایک سیمی فائنل بھی پاکستان سے باہر ہوگا۔ دبئی کے ساتھ ساتھ ابوظہبی اور ممکنہ طور پر شارجہ میں بھی ضرورت پڑنے پر دیر سے نوٹس پر میزبانی کرنے کی سہولیات موجود ہیں۔
بھارتی بورڈ کا تازہ ترین رد عمل
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے معاملات پر بھارتی حکومت قیادت کر رہی ہے۔ بھارت نے 2012-13 کے بعد سے پاکستان سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے ۔اگر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو اپنایا جائے تو بھارت کو اس بات کی ضمانت دی جائے گی کہ وہ اپنا سیمی فائنل اور ممکنہ طور پر فائنل پاکستان سے دور کھیلے گا، جب کہ دیگر ٹیمیں اس بارے میں غیر یقینی ہونگی کہ وہ ممکنہ طور پر کس ملک میں کھیلیں گی۔بھارت کے تمام گروپ میچز لاہور کو دیے گئے ہیں۔جب تک کہ اگلے چار مہینوں میں اس میں تبدیلی نہیں آتی، بھارت کے تمام میچز بشمول پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جاسکتے ہیں۔ وہ اپنے پول میچوں میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے بھی کھیلے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل
اس مرحلے پر ٹورنامنٹ کے منتظمین پاکستان کرکٹ بورڈ حکام پر امید ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں بھرپور طریقے سے کھیلی جائے گی۔فائنل منتقلی کی کوئی آپشن نہیں ہے۔یہ رد عمل برطانوی اخبار نے چھاپاہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025،افغانستان کپتان نے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا بتادیا
کرک اگین تجزیہ۔بھارت کی حکومت نے فی الوقت یہ فیصلہ جاری کردیا ہے کہ اس کی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔آئی سی سی میچز سمیت فائنل کو دیکھ رہا ہے۔اسے علم ہے کہ اسے کیا کرنا ہے اور کب کرنا ہے۔یہ سب تب کہ جب حالات یہی رہیں ،ہاں اگر کوئی بریک تھرو ہواتو پھر شیڈول تو تیار ہے۔