چیمپئنز ٹرافی،جسپریت بمراہ پاکستان میچ سے باہر یا پھر،فیصلہ،بھارت کے اسٹرائیک باؤلر جسپریت بمراہ صحت کی وجہ سے اگلے ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کا امکان ہے۔اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستان سمیت گروپ میچز سے باہر ہونگے،
انڈین ایکسپریس کے مطابق بمراہ جن کی کمر پر سوجن ہے، کو بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے جہاں ان کی صحت یابی کی نگرانی کی جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 سکواڈز،نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان،تبدیلیاں
چیمپئنز ٹرافی، جس میں دنیا کی آٹھ ٹاپ ون ڈے ٹیمیں ہوں گی، کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، جس کے میچز کراچی، راولپنڈی، لاہور اور دبئی میں بھارت کے کھیلوں کے لیے شیڈول ہیں۔