چیمپئنز ٹرافی 2025 سکواڈز،نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان،تبدیلیاں۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ بلیک کیپس کے تیز رفتار ول او رورک، بین سیئرز اور ناتھن اسمتھ اگلے ماہ پاکستان اور یو اے ای میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے پہلے سینئر آئی سی سی ایونٹ کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان تینوں کو ٹورنامنٹ اور اس سے قبل پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے لیے 15 رکنی نیوزی لینڈ اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے، جس کا اعلان آج آکلینڈ کے پل مین ہوٹل میں ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا۔
سیئرز، جو گزشتہ سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹریولنگ ریزرو تھے منتخب ہوئے۔
26 سالہ نوجوان بھارت میں نومبر کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے تھے اور اس کے بعد گھٹنے کی انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ ہوم انٹرنیشنل سمر کے پہلے ہاف سے محروم تھے۔چیمپئنز ٹرافی، جو آٹھ سال کے وقفے کے بعد آئی سی سی ایونٹ کیلنڈر میں واپس آئی ہے، اس کا مقابلہ مردوں کی ون ڈے ٹیموں کی 8 سرفہرست ٹیموں کے ذریعے کیا جائے گا۔
بلیک کیپس اسکواڈ – آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025
مچل سینٹنر (کپتان)
مائیکل بریسویل
مارک چیپ مین
ڈیون کونوے
لوکی فرگوسن
میٹ ہنری
ٹام لیتھم
ڈیرل مچل
ول اوکیف
گلین فلپس
راچن رویندرا
بین سیئرز
ناتھن اسمتھ
کین ولیمسن