اسلام آباد،دبئی: کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،اسلام آباد سے سرکاری کارروائی مکمل،حکومت پاکستان کا جواب آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان سے بھی تازہ ترین اپڈیٹ ہے ۔اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ہائیبرڈ فارمولا یا فیوژن فارمولا جو تجویز کیا ہے، اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
حکومت پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ معاملات کو یکساں اور برابری کی بنیاد پر دیکھا ہے۔ یہ ہم نے اس لیےمنظور کیا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم 2016 سے مسلسل بھارت کا دورہ کر رہی تھی لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم ہر اہم موقع پر کسی بھی بہانے سے پاکستان آنے سے انکار کرتی تھی اور اس میں اس کی حکومت کا اہم کردار ہوا کرتا تھا ۔اس بار حکومت پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو واضح کیا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آتی تو اس پر سخت موقف اپنایا جائے۔ شروع میں یہ کہا گیا کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگی ۔یہ ابتدائی باتیں تھیں لیکن جب ٹیبل پر بات چیت ہوتی ہے تو درمیانی راستہ نکالا جاتا ہے ۔درمیانی راستہ جو نکالا گیا ہے اس میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے 10 میچز پاکستان میں اور بھارت کے تین میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے اور اگر وہ سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچا تو وہ بھی وہیں ہوں گے لیکن اگر وہ فرض کریں فائنل میں نہیں پہنچتا تو فائنل پھر لاہور میں ہوگا اور اگر وہ دونوں سیمی فائنل اور فائنل میں نہیں پہنچتا تو دونوں میچز واپس پاکستان میں شیڈول ہوں گے ۔یہ فارمولا آئی سی سی کے اگلے ایونٹس پر 2027 تک لاگو رہے گا ۔
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کی بنیادی شرط منظور،3 مسترد،وکرانت گپتا سمیت اکثر کی ٹون تبدیل
حکومت پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے منظور کئے گئے اگلے ایونٹس کو بھی مدنظر رکھیں اور اس حوالے سے ابھی سے ایک لائحہ عمل اختیار کیا جائے اوراس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جب بھی ایسا موقع ہو تو بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے پاکستان کا دورہ کرے ،کیونکہ یہ اس پہ اب قرض ہے، پاکستان کئی مرتبہ یہ فرض ادا کر چکا ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت پاکستان سے کل کی آئی سی سی بورڈز سے ہونے والی پیشرفت کے بعد رابطہ کیا اور آفیشلی منظوری لے لی ہے، جسے انٹرنیشنل کے کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں بھیج دیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ کل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس کا باقاعدہ اعلان کرے گی اور اس کے بعد چیمپینز ٹرافی کا شیڈول بھی جاری کر دے گی۔
چیمپئنز ٹرافی پر بگ بریکنگ نیوز،ہائبرڈماڈل پر پاکستان کی شاندار جیت،تفصیلات آگئیں
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ،فیوژن یا پارٹنرشپ فارمولہ جس نام سے بھی ہوگی،ملک سے باہر جانے والے میچز کے مالی خسارے کو بھی آئی سی سی سے دور کرنے کا حکومت پاکستان نے پیغام جاری کیا جو آئی سی سی تک پہنچ گیا ہے۔