دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کی بنیادی شرط منظور،3 مسترد،وکرانت گپتا سمیت اکثر کی ٹون تبدیل۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہورہی ہے،اپنے وقت پر ہورہی ہے۔کل یا پرسوں فائنل شیڈول جاری ہوگا۔دبئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی کے درمیان بات چیت ہوئی،اس میں دیگر کرکٹ بورڈز بھی معاون بنے۔اس کی روشنی میں فیصلے ہوئے۔
پہلا فیصلہ وہی ہوا ،جس کا کرک اگین پہلے روز سے ذکر کررہا تھا۔
طے شدہ فارمولہ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل 15 میچز ہونگے۔10 میچز کا میزبان پاکستان ہوگا۔5 میچز دبئی میں ہونگے۔بھارت کے 3 لیگ میچزکے ساتھ ایک سیمی فائنل اور فائنل۔بھارت اگر سیمی فائنل یا فائنل یا دونوں میں سے باہر ہوا تو میچز بھی پاکستان میں ہونگے۔چنانچہ یہ بحث ختم ہوئی کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا یا آئے گا،یا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی منسوخ ہوگی یا نہیں ہوگی یا کہیں اور ہوگی۔یہ بحث تمام ہوئی ہیں۔
پاکستان کی ڈیماند پر ایک رضامندی
پاکستان کی ڈیماند یہ تھی کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں بھی یہی ہائبرڈ یا فیوژن فارمولہ استعمال ہوگا،یہ شرط مان لی گئی ہے۔2025 میں خواتین ورلڈ کپ اور 2026 میں ٹی 20 ورلڈکپ پر یہی فارمولہ ہوگا۔
پاکستان کی وہ شرائط جو مسترد ہوئیں
پاکستان کو اضافی ریونیو نہیں ملےگا۔پاکستان نے ڈیمانڈ کی تھی۔پاکستان کو اس چیمپئنز ٹرافی کیلئے اضافی رقم نہیں ملے گی۔پاکستان نے پاک بھارت میچ کے ریونیو کے بڑھانے کا مطلبہ کیا تھا،وہ بھی مسترد ہوا۔ایک اور ڈیمانڈ تھی کہ پاکستان،بھارت اور تیسرے ملک کے ساتھ ٹرائی سیریز کی تجویز مسترد کی گئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی پر بگ بریکنگ نیوز،ہائبرڈماڈل پر پاکستان کی شاندار جیت،تفصیلات آگئیں
آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے پی سی بی کے ساتھ مل کر یہ معاملات طے پالئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر ہمیں ہائبرڈ ماڈل قبول ہوگا،بھارت نے بھی قبول کرلیا ہے۔اب پی سی بی نے یہ فارمولہ سرکاری کاغذات بھرنے کیلئے حکموت پاکستان سے اجازت مانگے گا،اس پر اتفاق ہوا ہے۔واضح ہے کہ کل حکومت پاکستان اس باہمی ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے گی۔
بھارتی میڈیا میں رد عمل
کل تک بھارت کے معروف صحافی کہہ رہے تھے کہ بھارت کرکٹ کاامریکا اور پاکستان کرکٹ کا کوسٹریکا جیسا ملک ہے،اس کی جرات کیسے ہوئی کہ بھارت کو برابری پر لائے کیونکہ بھارت میں سکیورٹی ایشوز نہیں ہیں لیکن پاکستان میں ہیں۔اس لئے پاکستان کو تو ہائبرڈ ماڈل کرنا چاہئے لیکن بھارت نہیں مانے گا،ماننا بھی نہیں چاہئے۔کل تک بلکہ آج تک بھارت کا سریا سخت تھا لیکن اب ٹون بدلی ہے،مانا گیا ہے کہ پاکستان کی ایک شرط مان لی گئی ہے۔پاکستان کیلئے اہم بات یہ ہے کہ بھارتی میڈیا کو منہ کی کھانی پڑی۔اب وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی شرائط میں سے 3 مسترد ہوگئی ہیں،ایک بات مانی گئی ہے لیکن بھارتی میڈیا میں یہ ٹون تبدیل ہوئی،کل تک اپنی دولت کے بل بوتے پر اپنے آپ کو پاکستان سے الگ اور ممتاز بنانے والا آج کچھ تبدیل تھا۔
اب بھارتی میڈیا یہ کہہ رہا ہے کہ یہ ہائبرڈ ماڈل 2027 تک ہے۔خواتین ورلڈ کپ اس میں شامل ہوگا یا نہیں لیکن ٹی 20 ورلڈکپ 2026 ہے،اس میں بھارت کے ساتھ کو ہوسٹ سری لنکا ہوگا،پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہونگے لیکن پاکستان فائنل میں پہنچا تو وہ کولمبو میں ہوگا۔
بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نعرہ دہرادیا ہے کہ جیت کس کی ہوئی،جیت کرکٹ کی ہوئی ہے۔
اس ساری تفصیلات کا آفیشلی اعلان 7 دسمبر کو ہوگا۔وکرانت گپتا کیلئے اب یہ نعرے ہیں کہ اس معاہدے میں چیمپئنز ٹرافی 2029 اور ورلڈکپ 2031 شامل نہیں۔یوں پاکستان کو ان کیلئے نئے سرے سے بات کرنی ہوگی۔