سہلٹ۔کرک اگین رپورٹ۔بنگلہ دیش کی چھلانگ،پاکستان ٹیسٹ رینکنگ اور پوائنٹس ٹیبل پر اور نیچے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل 89 ریٹنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھا لیکن دو میچز کی سیریز سے وائٹ واش ہونے کے بعد وہ بہت نیچے چلا گیا ہے اور بنگلہ دیش جو نویں نمبر پر تھا وہ اب 7 ویں نمبر پر اگیا ہے۔ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر اگیا ہے۔ پاکستان 8 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ سری لنکا چھٹے نمبر پر آگیا ہے ۔ائی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہیں ۔
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ بنگلہ دیش میں دفن،سلہٹ میں ناکامی،مسلسل دوسری سیریز ہارگئے
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اس شکست کے بعد اگرچہ بدستور آٹھویں نمبر پر موجود ہے لیکن اس کی پوائنٹس شرح مزید گر گئی ہے۔ پاکستان اب 8.33 شرح کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے اور اس کے بعد آخری نمبر ویسٹ انڈیز کا ہے جس کی شرح 4.17 ہے۔ اتفاق سے پاکستان کی اگلی سیریز ویسٹ انڈیز سے ہی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بنگلہ دیش اس سیریز کی فتح کے بعد پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس نے بھارت کو بھی اور انگلینڈ کو بھی کراس کر لیا ہے۔ ٹاپ پر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ،جنوبی افریقہ اور سری لنکا ہیں۔
