راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی کا بڑا شو،آج جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی جنگ،فتح سیمی فائنل کی ضمانت نہیں ہوگی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی ایلکس کیری سٹپٹا گئے۔راولپنڈی میں اپنی ٹیم کی جیت کیلئے لازمی 400 اسکور بنانے کی ضرورت پر زوردیا،مگر وہ یہ بھول گئے یہ اب معاملہ لاہور کا نہیں،راولپنڈی کا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 گروپ بی کا بڑا ،کڑا اور تگڑا مقابلہ آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ پڑے گا۔دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔آج کی فاتح ٹیم کی سیمی فائنل سیٹ قریب کنفرم ہوجائے گی۔جمعہ کو کراچی میں جنوبی افریقہ کا 315/6 افغانستان کو 107 رنز سے شکست دینے کے لیے کافی تھا۔ لاہور میں ہفتے کے روز، انگلینڈ نے 351/5 اسکور کیا – جو کہ ٹورنامنٹ کا ریکارڈ ٹوٹل تھا جب تک کہ آسٹریلیا نے اس کا تعاقب پانچ وکٹوں کے نقصان پر اور 15 گیندیں باقی رہ کر کیا۔
نیوزی لینڈ سیمی فائنل کپ اور کہاں کھیلے گا
راولپنڈی کی پچ جیسی بھی ہو،جو بھی پہلے بیٹنگ کرے گا،کم سے کم300 اسکور ضرور بنائے گا،دونوں کے پاس ہارڈ ہٹرز ہیں۔ایک پرابلم ہوسکتی ہے۔راولپنڈی میں دوپہر کے وقت 62 اور شام 7 بجے کے وقت 71 فیصد بارش کی پیش گوئی ہے۔
آسٹریلیا کے حالات یہ ہیں کہ وہ اپنے آخری5 ون ڈے میں سے 4 میں ہارا ہے اور جنوبی افریقا اپنے آخری 7 میں سے صرف ایک ون ڈے جیتا ہے،ناکامی میں دونوں ایک جیسے ہیں۔یہ ٹورنامنٹ کے شو پیس میچوں میں سے ایک ہوگا جس کی توقع کی جاتی ہے کہ سیل آؤٹ ہجوم ہوگا۔
آئی سی سی ایونٹس میں دونوں 10 بار آمنے سامنے ہوئے،آسٹریلیا کو 6 فتوحات کے ساتھ معمولی برتری ہے۔سوال یہ ہے کون جیتے گا،جنوبی افریقا 2023 ورلڈکپ سیمی فائنل میں جنوبی افریقا سے ہارا ہے۔
ایک اچھے مقابلہ کا امکان ہے۔،ٹاس کی فاتح سائیڈ پہلے بائولنگ کرے گی۔پروٹیز میچ کیلئے زیافہ فیورٹ ہیں،آسٹریلیا نے لاہور میں جب انگلینڈ کے خلاف 352 رنزکا ہدف عبور کیا تو تب سے پہلے کی طرح خطرناک تصور ہوگا۔