| | | | |

بڑے ناموں کی ڈریسنگ روم سے باہر آتی خبروں کی تصدیق،بھارتی کپتان کی ویڈیو وائرل،حفیظ ،سنگارا،ایشیا کپ فائنل،اہم خبریں

کرک اگین کرکٹ رائونڈ اپ

 بڑے ناموں کی ڈریسنگ روم سے باہر آتی خبروں کی تصدیق،بھارتی کپتان کی ویڈیو وائرل،حفیظ ،سنگارا،ایشیا کپ فائنل،اہم خبریں کرکٹ کی تازہ تریبن خبریں یہ ہیں کہ کولمبو میں پاکستان کی شکست اور ایشیا فائنل میں ناکامی کے بعد ڈریسنگ روم سے متعدد خبروں کے باہر آنے کے بعد سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم اور سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان میں نمایاں بات یہ تھی کہ کھلاڑی ڈریسنگ روم میں بند پائے گئے۔کپتان بابر اعظم کا غصہ ۔کرک اگین نے یہ دونوں نیوز سری لنکا سے شکست کے 2 گھنٹوں بعد دی تھی،اس کے بعد کچھ اور خبریں بھی چلی ہیں ،ان میں بابر اور شاہین میں تلخ کلامی کی غیر تصدیق شدہ بات بھی ہے لیکن پاکستان کرکٹ سے جڑی رہنے والی اہم شخصیات  نے بہر حال اپنے انداز میں تصدیق کی ہے کہ ایسا کچھ ہوا ہے،تب ہی تو دونوں نے ڈریسنگ روم سے باہر لیک خبروں پر پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔آخر اس ٹیم میں ثقلین مشتاق کے داماد شادب خان بھی شامل ہیں۔

ادھر ایشیا کپ فائنل آج ہے۔گزشتہ رات ایک ویڈیو دلچسپ سامنے آئی،جس میں بھارتی کپتان روہت شرما اپنے اوپنر شبمان گل کو کسی بات پر بول رہے ہیں کہ کیا کہہ رہے ہو،میں ایسا نہیں کرسکتا،کیا تم پاگل ہوگئے ہو۔

بھارت اور سری لنکا کا ایشیا کپ فائنل کولمبو میں ہونے والا ہے۔دوپہر ایک بجے تک موسم بہتر ہے۔ٹاس اور میچ وقت پر شروع ہونے والا ہے۔

ورلڈکپ کہانی سلور جوبلی ایڈیشن،ویسٹ انڈیز1979 کا بھی چیمپئن،پاکستان کا پہلا سیمی فائنل

سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف نام کمار سنگا کارا نے پاکستان کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد ورلڈکپ کے ٹائٹل کیلئے 2 ممکنہ ٹیموں کا نام لیا ہے۔ان میں ایک انگلینڈ اور دوسرا بھارت ہے۔

پاکستان کے قومی کھلاڑی احمد شہزاد نے  ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پرارشدندیم کو دس لاکھ روپے کا چیک دے دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 24 کے لئے پی سی بی اور اس سے جڑی گورننگ باڈی کا اہم ترین اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا۔ملک میں متوقع انتخابات کے سبب ایونٹ متحدہ عرب امارات منتقلی کا امکان ہے۔

بر اعظم ایشیا کا تاج کس کا،ایشیا کپ فائنل جنگ آج،پاکستان آج ورلڈنمبر ون بن سکتا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن محمد حفیظ نے اپنا پرانا موقف پھر دہرایا ہے کہ وہ پلیئرز جو جوئے یا ملک کانام بدنام کرنے میں ملوث رہے ہیں،ان کو کسی طور پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہئے،ان کا یہ موقف ایسے وقت سامنے آیا ہے،جب ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہورہا ہے اور کہیں نہ کہیں سے محمد عامر کیلئے بھی صدا ہے۔

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف فائنل اور اہم ترین ون ڈے کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *