| | |

ایشیا کپ فائنل،ڈرامہ،سری لنکا کے 13 پر 6 آئوٹ ،سراج ہیٹ ٹرک کے چکر میں بائونڈری سے باہر

 

 

کولمبو ،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ فائنل 2023 کا ڈرامائی آغاز۔
سری لنکا کی پہلے بیٹنگ ۔12 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ہیٹ ٹرک کے جنون میں بھارتی پیسر بال کرنے کے بعد بال کے پیچھے ایسے بھاگے کہ جیسے ہیٹ ٹرک کرنی ہو اور بائونڈری لائن کے باہر جاپہنچے۔ویرات کوہلی سمیت کھلاڑیوں کے قہقہوں کی بارش۔

کولمبو میں 16 ویں ایشیا کپ فائنل کا آغاز ٹاس کے بعد موسم کی وجہ سے تاخیر سے ہوا۔

سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ گلے پڑا۔
اننگ کا چوتھا اور محمد سراج کا دوسرا اوور نہایت ہی تباہ کن تھا۔ایک اوور میں 4 وکٹیں اڑادیں۔
ایک موقع پر وہ ہیٹ ٹرک پر تھے لیکن سری لنکا کے بیٹر دھنن جایا ڈی سلوا نے مڈ آن پر شاٹ کھیل دیا۔پھر کیا تھا۔سراج بال کرتے ہوئے بال کے پیچھے ایسے بھاگے کہ بائونڈری کے باہر کا کھڑے ہوئے۔ہر جانب قہقہے تھے ۔کوہلی خوب ہنسے۔

آ خری اطلاعات تک سری لنکا نے 6 اوورز میں 6 وکٹ پر 13 اسکور بنالئے تھے۔سراج کی 5 وکٹ تھیں۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *