متنازعہ کیچ،یہ دکھیں پائوں نے بائونڈی لائن کو کیسے چھوا،آسٹریلین میڈیا چینل کا دعویٰ
بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
متنازعہ کیچ،یہ دکھیں پائوں نے بائونڈی لائن کو کیسے چھوا،آسٹریلین میڈیا چینل کا دعویٰ۔آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 فائنل میں سوریا کمار یادیو کےکیچ نے مختلف قیاس آرائیاں پیدا کی ہیں۔ڈیوڈ ملر کی آخری اوور کی پہلی بال پر زوردار ہٹ،،بائونڈری پر سوریا کی اچھل کود،بائونڈری لائن سے باہر جانے سےقبل بال کو فضا میں اچھالنا اور پھر سے واپس ہوا میں تیرتے ہوئے کیچ پکڑنا ایتھلیکٹس کا شاندار نظارہ تھا لیکن یہ کیا واقعی ایسا تھا۔
تھرڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے تیزی سے جائزہ لیا اور آئوٹ قرار دیا۔آسٹریلین کرکٹ چینل فاکس کرکٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یادو کے بائیں پاؤں نے گیند کو ہوا میں فلک کرنے سے پہلے باؤنڈری کی رسی کو چھو لیا تھا، جس میں سست رفتار ری پلے پیڈنگ کے بیس پر حرکت دکھا رہے تھے۔ ڈرامے میں اضافہ کرتے ہوئے، باؤنڈری رسی کو ٹرف پر پینٹ لائن سے چند انچ باہر دھکیل دیا گیا ۔اگر چھکا ہوتا تو میچ متوازن ہو جاتا اور جنوبی افریقہ کو آخری پانچ گیندوں میں دس رنز درکار ہوتے۔
ٓاخرکار بھارت 7 رنز سے جیتا۔11 برس بعد آئی سی سی ٹائٹل نام کیا۔