| | | | | |

کرکٹ آسٹریلیا سرگرم ،پاکستان بھارت کے ساتھ 3 ملکی کپ،افغانستان سے مستقبل میں کھیلنے کا اعلان

 

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ آسٹریلیا سرگرم ،پاکستان بھارت کے ساتھ 3 ملکی کپ،افغانستان سے مستقبل میں کھیلنے کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا ایک بار پھر پاکستان بھارت مقابلے کے جوش وخروش سے متاثر،باہمی سیریز یا 3 ملکی کپ کی بات کردی۔

افغانستان سے اپنی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ میں شکست پر آسمان سے زمین پر اتر آئے اور بڑی پیاری باتیں کی ہیں۔تازہ ترین آن لائن پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے کہتے ہیں کہ پاک بھارت روایتی سیریز کے حامی ہیں۔3 ملکی کپ کی میزبانی کے خواہش مند ہیں لیکن دونوں ممالک کی حکومتوں کی رسمی رضامندی درکار ہے۔

حالیہ ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی افغانستان سے شکست پر انہوں نے کہا ہے کہ بہت متاثر ہیں۔ان کے چیلنجز سے آگاہ ہیں۔ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔مستقبل میں باہمی سیریز کھیلیں گے،ان کی خواتین کرکٹ بحالی میں بھی کردار ادا کریں گے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *