عمران عثمانی
کرکٹ ورلڈکپ2023 پوائنٹس ٹیبل،پاکستان ٹاپ فور سے باہر،واپسی اب بھی ممکن مگر ایسے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست۔بھارت کے بعد آسٹریلیا سے بھی ہارگیا۔پاکستانی کپتان بابر اعظم مسلسل چوتھی اننگ میں فلاپ ہوگئے،اس کے ساتھ ہی پاکستان ٹاپ 4 ٹیموں ست باپر ہوگیا ہے۔5 روز قبل تک 2 میچز میں کسی فتح کے بغیر اور 2 ناکامیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخر کی ٹیموں میں رہنے والا آسٹریلیا 4 پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پہلی بار ٹاپ 4 ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت 8،8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے جب کہ جنوبی افریقا 4 ہی پوائنٹس اور بہتر نیٹ ریٹ کے سبب تیسرے نمبر پرہے۔پاکستان کو مسلسل 2 شکستیں ہوئی ہیں۔بھارت اور آسٹریلیا سے شکست کے بعد اب اس کے میچز افغانستان،جنوبی افریقا،بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے باقی ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023،ٹاس جیتو،میچ ہارو بات درست،پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست
سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کیلئے سیمی فائنل کے چانسز موجود ہیں۔جواب یہ ہے کہ جی ہاں۔بہت چانسز موجود ہیں۔خاص کر ایسے حالات میں کہ جب نیدرلینڈاور افغانستان ٹیمیں جیت رہی ہوں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا شروع کے 2 میچز ہارکراوپر آنے میں ہوں۔ایسے میں پاکستان باقی میچز میں بہتر کھیل کر اوپر آسکتا ہے۔ہم یہاں فرض کرسکتے ہیں کہ ورلڈکپ ٹریک ریکارڈز میں پاکستان جنوبی افریقا،نیوزی لینڈ،افغانستان اور بنگلہ دیش سے آرام سے جیت سکتا ہے۔ویسے تو گزشتہ ورلڈکپ میں انگلینڈ کو بھی شکست دی تھی۔باقی ماندہ5 میں سے 4 فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل یقینی ہے۔3 مزید اور مجموعی 5 کامیابیاں نیٹ رن ریٹ پر مشکل پیدا کردیں گی۔
پاکستان کیلئے سب سے کیا ضروری
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اچھے آغاز کے بعد جیت سکتا تھا۔بے شک ہدف بڑا تھا لیکن بہتر کھیل کے ساتھ کامیابی ممکن تھی۔افتخار اور رضوان جیسے سیٹ بیٹرز کراس کھیلنے جائیں اور وہ بھی اسپنر کے خلاف تو مشکل ہوگا۔اسی طرح سیٹ بیٹرز امام اور عبداللہ کی وکٹ تکلیف دہ تھی۔ان پلیئرز کو سیٹ ہوکر وکٹ پر رکنا ضروری ہوتا ہے۔پاکستان کو یہ کمزوری دور کرنی ہوگی۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023،ہفتہ21 اکتوبر کا دوسرامیچ،انگلینڈاور جنوبی افریقا،دونوں کیوں خوفزدہ
کرکٹ ورلڈکپ 2023،ہفتہ 21 اکتوبرکاپہلا میچ نہایت خطرناک،ڈچ کس سے جیت سکتے