چنائی،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ2023،پروٹیزپیسر کی رضوان کو گالی،تلخ کلامی،بابر کا کیچ ڈراپ،اوپنر عقل سے فارغ ثابت۔آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اہم میچ کے شروع کے اوورز میں 4 ڈرامے۔دونوں اوپنرز عقل سے فارغ ثابت،بابرا عظم کا کیچ ڈراپ،پروٹیز پیسر کی محمد رضوان کو گالی،منہ ماری،میچ میں گرما گرمی ہوئی ہے۔
امام الحق کی بد ترین غیر ذمہ داری۔جنوبی افریقا کے خلاف ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ سٹروک کھیل کیچ دے گئے۔اتفاق سے بال بھی زیادہ اچھی نہیں تھی،اس سے گزشتہ اوور میں چیف سلیکٹرز انضمام الحق کے عزیز امام الحق ایک وائیڈ بال کھیلنے کی کوشش میں آئوٹ ہوتے بال بال بچے۔اس سے قبل دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق کو ٹریپ کرکے شاٹ پچ بال کرواکر کیچ کیا گیاْامام کے آئوٹ ہونے کے بعد بھی 2 بڑے ڈرامے ہوئے۔
جنوبی افریقی پیسر مارکو جانسین نے اپنی ہی بال پر بابر اعظم کا آسان کیچ ڈراپ کردیا۔کیچ تھوڑا مشکل تھا لیکن ان سے ڈراپ ہوا۔پاگل پن اور غضہ میں ان کی حالت خراب ہوگئی۔اگلی بال پررضوان نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تو تاپ یج لگ کر ورکٹ کیپر کے اوپر سے بال بائونڈری لائن کے باہر گئی۔
رضوان اس موقع پر آرام سے بابر اعظم سے بات کررہے تھے کہ بائولر جانسن کے ایک لفظ پر غصہ میں آگئے،انہوں نے جواب دیا،ہاتھ کے اشارے سے واپس جانے کا کہا۔بات بڑھی تو دیگر جنوبی افریقی فیلڈرز پاس آگئے۔امپائر کو بھی بیچ بچائو کروانا پڑا۔کرکٹ ورلڈکپ کپتان کو فیک فیک نعروں کا سامنا
،
محمد رضوان برد بار اور تحمل مزاج مشہور ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا غصہ تھا،اس کی وجہ وہ لفظ تھا جو پروٹیز پیسر جانسن نے منہ سے نکالا تھا،ان کے ہاں یہ عام لفظ ہوگا لیکن بہرحال گالی میں آتا ہے۔
امام الحق آف سٹمپ سے باہر جاتیئ بال کو چھیڑنے کی پاداش میں سلپ میں کیچ ہوئے۔انہوں نے18 بالز پر 12 اور عبداللہ شفیق نے17 بالز پر9 رنزبنائے۔
پاکستان نے 13 اوورز میں 2 وکٹ پر 71 رنزبنالئے تھے۔جانسن اور رضوان کے درمیان گرما گرمی یوں جاری تھی کہ پیسر بائونسر،شاٹ پچ بالز کے ساتھ منہ سے الفاظ بھی نکال رہے تھے۔رضوان نے چوکا لگا کر ان کی طبعیت صاف کی۔
پی سی بی کا نیا حکم،رضوان سمیت سب پریشان،میڈیا منیجربرطرف،واپس طلب