لکھنئو،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں آج کا دن بھی بڑا اہم ہے۔آج کم سے کم یہ قریب طے ہوجائے گا کہ کون سا سابق ورلڈچیمپئن موجودہ ایونٹ کی ریس سے باہر ہونے کیلئے ایگزٹ دروازے پر ہے اور اس کے پاس اب کوئی موقع باقی بچا نہیں ہے۔اتفاق سے 2 ایسے سابق ورلڈچیمپئنز آمنے سامنے ہونگے ،جو دونوں ہی اب تک ناکام ہیں۔دونوں کے 2،2 میچز کے ساتھ ناکامیاں ہیں۔کھاتہ کھلنے کیلئے تیسرا میچ کھیل رہے ہیںْ
آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا۔لکھنو میں آج کرکٹ ورلڈکپ کا مقابلہ ہوگا۔سری لنکن ٹیم، جنوبی افریقا اور پاکستان سے ہاری ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم بھارت اور جنوبی افریقا سےمارکھاچکی ہے۔سوال یہ ہے کہ آج کس کا دن ہوگا۔
موجودہ ایونٹ ہی دیکھ لیں تو آسٹریلیا دونوں میچز میں 200 اسکور تک نہیں پہنچ سکا ہے اور سری لنکا نے دونوں میچز میں 300 سے زائد رنزبنائے،یہ الگ بات ہے کہ پروٹیز کے سامنے 428 بنواکر 326 کرگئے اور پاکستان کے خلاف344 کرکے بھی ہارگئے۔
پاکستان میچ سے قبل آسٹریلیا سے ایک بڑے پلیئر کی آمد مگر
ون ڈے میں، ان ٹیموں کے درمیان تازہ ترین ملاقاتیں 2022 کے وسط میں پانچ میچوں کی سیریز میں ہوئیں، جب سری لنکا نے 3-2 سے فتح حاصل کی تھی۔
سری لنکا اپنے کپتان داشن سناکا کو انجری کی و جہ سے کھوچکا ہے۔ان کی جگہ کوشال مینڈس کپتانی کریں گے۔اسپنرز کے ساتھ سری لنکا اٹیک کرے گا۔ٹاس اہم ہوگا،اس لئے کہ جنوبی افریقا آسٹریلیا میچ میں کینگروز کو دوسری اننگ میں بیٹنگ میں مشکلات پیش آئیں۔اب دیکھیں کہ کپتان کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
آسٹریلیا کوآج بھی شکست ہوسکتی ہے۔سری لنکا میچ جیت سکتا ہے۔پچ کا کریکٹر اہم ہوگا۔ٹاس کا سکہ سری لنکا کے کپتان کے حق میں جاسکتا ہے۔
بھارت میں محمد رضوان پر مقدمہ دائر
دونوں ممالک کے ورلڈکپ باہمی مقابلوں میں اب تک 11 بار کھیلے۔8 بار آسٹریلیا اور 2 بار سری لنکا جیت سکا،ایک میچ بے نتیجہ تھا،