کرک اگین اسپیشل رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ،اگلے 2 روز میں 3 اہم میچز ہونے والے،3 ہی اہم باتیں،کین ولیمسن اپ ڈیٹ۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں اگلے 2 روز میں کیا ہونے والا ہے۔9 اور 10 اکتوبر کو 2 روز میں 3 میچز ہونگے۔
کل 9 اکتوبر کو نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔یہ میچ حیدرآباد انڈیا میں ہوگا۔اس سے اگلے روز منگل دس اکتوبر کو 2 میچزہونگے۔دھرم شالہ میں صبح دس بجے انگلینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے پوگا۔اسی روز دوپہر ڈیڑھ بجے پاکستان اور سری لنکا حیدرآباد انڈیا میں مقابل ہونگے۔
کل کے میچ میں ایک اپ ڈیٹ یہ ہے کہ کیوی ٹیم کے اصل کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر سائیڈ لائن ہونگے کیونکہ وہ انجری کیوجہ سے پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف بھی نہیں کھیلے تھے۔کیوی ٹیم میں ٹم سائوتھی اور لکی فرگوسن واپسی کریں گے۔
یوں پاکستان کے میچ کے روز ایک اہم بات یہ ہوسکتی ہے کہ دھرم شالہ میں ایک روز قبل بنگلہ دیش نے افغانستان کو آسانی سے ہرایا تھا،وہ اب انگلینڈ کے لئے ٹف ٹائم دے گا،ورلڈکپ ہسٹری میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ میں دلچسپ تاریخ ہے۔غالب آسکتی ہے،۔اس کا تذکرہ کل میچ سے قبل کی رپورٹ میں ہوگا۔جنوبی افریقا سے 428 رنز بنوانے والی سری لنکن ٹیم نے جس انداز میں جواب میں 326 اسکور بنائے ،کیونکہ یہ بہتر فائٹ بیک تھی۔یہاں اس کے لئے ورلڈکپ تاریخ بھی آڑے آسکتی ہے۔اب تک 7 ورلڈکپ ون ڈے میچز میں سری لنکا پاکستان کے خلاف کبھی جیت نہیں سکا۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023،آج بڑا مقابلہ،آسٹریلیا چنائی میں کیسے ناقابل شکست،تفصیلی،تقابلی جائزہ
کرکٹ ورلڈکپ 2023،سوئے ہوئے کپتان کی ٹیم نے سب کی نیندیں اڑادیں،جنوبی افریقا کی ریکارڈ سے پر فتح
دھرم شالہ،خطرناک آئوٹ فیلڈ،بدترین مثال،کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا خدشہ،کمٹیٹرز بھی برہم