| | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ،انگلینڈ ٹیم صرف 156 پر ڈھیر،سری لنکا کیلئے چانسز

بنگلور،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں انگلش ٹیم کا بوریا بستر گول ہونے لگا ہے۔سری لنکا کے خلاف اس کی ٹیم156  رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ابھی اننگ کے16 اوورز باقی تھے یوں۔11 کھلاڑی صرف  33.2 اوورز ہی کھیل سکے۔

بنگلور پچ پر بڑے کریکس،انگلینڈ سری لنکا میچ کا ٹاس ہوگیا

بنگلور میں میچ سے قبل کرک اگین نے لکھا تھا کہ پچ پر بڑے کریکس ہیں،اس کے باوجود جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا حیران کن فیصلہ کیا۔85 پر 5 وکٹ گنوانے والی ٹیم 122 اسکور تک جاکر بھی نہ سنبھل سکی اور156 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔بین سٹوکس نے73 بالز پر 43 رنزکی اننگ کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سےلاہیرو کمارا نے 35 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اینجلیو میتھیوز اورراجیتھا نے 2،2 وکٹیں لیں۔یہ انگلینڈ کا ورلڈکپ تاریخ میں کم ترین اسکور بھی ہے جو کہ سری لنکا کے خلاف کم ترین ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *