احمد آباد ،کرک اگین رپورٹ
خالی اسٹیڈیم ،آئی سی سی اور بھارت ایکسپوز،پاک بھارت میچ کی بڑی پیش گوئی ساتھ
احمد آباد کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں 13 ویں ورلڈکپ کا پہلا میچ رکھ کر آئی سی سی اور بھارت نے اپنا مذاق بنوالیا۔اوپر سے افتتاحی تقریب گول کرکے اپنے ہی فینز سمیت دنیا بھر کو حیراں کیا ہے۔
پہلا میچ شروع ہونے کے 60 منٹ بعد تک بھی گنتی کے شائقین موجود تھے۔بھاں بھاں کرتا اسٹیڈیم میزبانوں کیلئے سوالیہ نشان چھوڑ رہا ہے۔
یہ کسی ایسوسی ایٹ ٹیم یا کسی عام ٹیم کا میچ نہیں۔گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیموں کا میچ ہے۔
یہ سب اس پالیسی کا نتیجہ ہے جو اپنائی گئی ہے۔پاکستان سے کسی فین کو تو چھوڑیں ،کسی میڈیا پرسن کو بھی ویزا نہیں ملا۔
اس معاملے میں کرکٹ کی گلوبل باڈی آئی سی سی کا کردار ایک پوسٹ مین سے زیادہ کچھ نہیں رہا۔
بڑی ناکامی اور بدنامی ہے۔
ادھر بھارتی میڈیا اور صحافیوں کو سانپ سونگھ گیا۔
وہ جو پاکستان پر ایسے ایشیا کپ کو لے کر باتیں بنارہے تھے جو تیسرے ملک سری لنکا میں تھا۔وہ اپنے ملک کے اس تعارف و آغاز پر چپ ہیں۔
انگلینڈ نے 12 ویں اوور میں ایک وکٹ پر 54 رنز بنالئے تھے۔
ادھر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کی پیش گوئی کی ہے۔