ڈربن،کرک اگین رپورٹ۔ڈیوڈ ملر کی جارحیت،پاکستانی بائولرزکی پرفارمنس دب گئی،پروٹیز کا فائٹنگ ہدف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ڈیوڈ ملر کی ایک دھواں دھار اننگ کی وجہ سے پاکستانی بائولرز کی وقفہ وقفہ سے لی جانے والی وکٹوں کے باوجود پروٹیز 183 رنزبنانے میں کامیاب ہوگئے۔ایک موقع پر میزبان ٹیم کی 2 وکٹیں 10 اور 3 وکٹیں28 پر گرگئی تھیں۔اس کے باوجود جنوبی افریقا ٹیم 9 وکٹ پر 183 رنزبنانے میں کامیاب ہوگئی۔
ڈربن میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ڈیئر ڈوسین صفر پر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔میتھیو بریٹکیز 8 رنزبناکرابرار احمد اور ریزا ہیینڈرکس بھی 8 رنزبناکر ابرار کا نشانہ بنے۔کپتان ہنرک کلاسین بھی صرف 12 کے مہمان بنے اور عباس آفریدی کا نشانہ بن گئے۔ڈونیوین بھی 7 کے مہمان بنے۔پاکستان کو بڑی کامیابی ڈیوڈ ملر کی ملی جو ہر ایک کو مار رہے تھے۔40 بالز پر 82 رنزبنانے والے ملر کی اننگ میں 8 چھکے اور 4 چوکے تھے۔شاہین نے انہیں عرفان خان کے ہاتھوں کیچ کروایا۔جارج لنڈی نے اختتامی لمحات میں جارحیت ایسی دکھائی کہ پاکستانی بائولرز بے بس ہوگئے۔انہوں نے24 بالز پر 48رنزکئے۔4 چھکے لگائے۔جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 183 رنزبنائے۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا،پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل آج،ٹائمنگ،لائیو کوریج،پلیئنگ الیون
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 اوورز میں22 رنز دے کر 3 اور ابرار احمد نے4 اوورز میں 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔عباس آفریدی نے 2 آئوٹ کئے۔