پرتھ،کرک اگین رپورٹ
ڈیوڈ وارنر اور شاہین کی لڑائی،مارکھانے کیلئے واپس جائو،کینگروز اوپنر کا جواب،چھکالگاتےپچ بوس۔دورہ آسٹریلیا کی تاریخ میں پرتھ جیسے شہر میں پاکستان کا پیس اٹیک پہلی بار کسی بھی ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں نہایت غیر موثر۔آسٹریلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے شاہین شاہ آفریدی کے چہرے سے بہترین پیس اٹیکر کا نقاپ کھینچ مارا،ایسے انداز میں ٹھکائی کی کہ جیسے ٹی ٹوئنٹی میچ ہو،ایک موقع پر ایسے چھکا لگایا کہ جیسے کسی اسپنر کو ماراجاتا ہے،پھر کیا تھا،شاہین اگلی بال کرواکر ان کے پاس پہنچے اور غصہ کا اظہار کیا۔
عثمان خواجہ نے نئے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروادیا،کیا پہن کر بیٹنگ کررہے،شاہین کی ٹھکائی
پرتھ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ موثر رہا۔جارحانہ آغاز تھا۔لنچ تک اس نے بناکسی وکٹ کے نقصان کے 117 رنزبنالئے تھے۔ڈیوڈ وارنر 72 اور خواجہ 37 پر کھیل رہے تھے۔پاکستان صرف 25 اوورز کرسکا،مقررہ وقت میں 5 اوورز کم تھے۔
خواجہ قابل فخر مسلمان،ورلڈکپ فائنل کے ہیرو نے انسان دوست پیغام کی حمایت کردی
سیشن کے اختتامی لمحات میں ڈیوڈ وارنر نے شاہین کو لیگ سائیڈ پر اس انداز میں لپیٹا ماراکہ آگے کھیلتے کھیلتے وکٹ پر جاگرے لیکن شاٹ کھیل گئے جو کہ چھکے میں بدل گیا تھا،اس سے اگلی بال پر شاہین وارنر کے قریب گئے اور زیر لب غصہ میں بڑبڑائے،اس پر ڈیوڈ وارنر نے پہلے انہیں کھورا،پھر ان کے بازو پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ مارکھانے کیلئے واپس جائو۔
پرتھ ٹیسٹ کا ٹاس ہوگیا،پاکستان کے 2 پلیئرزکاڈیبیو