سڈنی،کرک اگین رپورٹ
ڈیوڈ وارنرکا سیریزمیں چوتھی بار کیچ ڈراپ،آسٹریلینز کےقہقہے،میچ رک گیا،تلخ کلامی،بائونڈری پر کوچنگ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ مسلسل تیسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنر کا چوتھا کیچ اننگ کے آغاز میں ڈراپ کرنے کی پاکستانی روایت برقرار رہی۔آسٹریلیا میں پاکستان کی فیلڈنگ مذاق اور کوچز تماشا بن گئے ۔دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔سڈنی میں آخری ٹیسٹ کی دوسری صبح ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب کو صرف ایک اوور کے لیے پہلی سلپ میں لایا گیا۔ ڈیوڈ وارنر نے ایک سیدھا کیچ ان کی طرف پھینکا۔انہوں نے عبداللہ شفیق کی یاد تازہ کردی ہے۔
عامر جمال 14 واں اوور کررہے تھے۔بال نے بیٹ کا کنارہ لیا اور سلپ میں کھڑے صائم ایوب نے کیچ گرادیا،اپنے ساتھی اوپنر کی یاد تازہ کی۔کمنٹیٹرز چیخ اٹھے۔سڈنی کے فینز جھوم اٹھے اور پاکستانی شرمساری میں ڈوب گئے لیکن کوچز کی فوج ظفر موج نے کہا ،کوئی بات نہیں۔کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز 23 وکٹیں گریں،صورتحال کیا
پاکستان کو پہلی کامیابی 25 ویں اوور میں ملی،گزشتہ ٹیسٹ اننگ کی طرح سلمان علی آغا نے ڈیوڈ وارنر کو آئوٹ کیا،سلپ میں کھڑے بابر اعظم نے مشکل اور تیز کیچ پکڑا۔آخری ٹیسٹ کھیلنے والے وارنر اس کی پہلی اننگ میں 34 بناکر آئوٹ ہوگئے۔
عثمان خواجہ 47 رنزبناکر عامر جمال کی بال پر وکٹ کیپر محمد رضوان کےہاتھوں کیچ ہوگئے۔اس وقت آسٹریلیا کا اسکور 108 تھا۔47 اوورز بعد کھیل خراب روشنی اور طوفانی بادلوں کی وجہ سے روک دیا گیا۔آسٹریلیا 2 وکٹ پر 116 تک پہنچ گیا تھا۔لبوشین نے 66 بالز پر 23 اور سٹیون سمتھ نے6 رنزبنائے تھے۔اسی دوران امپائرز نے چائے کا وقفہ کردیا۔
جنوبی افریقا نے 135 سالہ بد ترین ریکارڈ بنوالیا،ٹیسٹ کرکٹ کی توہین کی سزا،کرما ہوگیا
اس سے تھوڑی دیر قببل عامر جمال اور لنوشین میں تھوڑی تلخ کلامی بھی ہوئی لیکن اسے کرکٹ کا حسن دیکھاگیا۔ہیڈ کوچ محمد حفیظ بائونڈری لائن پر آکر ساجد خان کی کوچنگ کرتے پائے گئے۔