کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
ڈی کاک ریٹائر،شین واٹسن کو وہاب ریاض کی یاد،فائنل کا پوسٹر،باووما نے کیا کہا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔30 سالہ کرکٹر نے وکٹ کیپر کے طور پر 500 سے زائد اسکور اور 20 سے زائد شکار کرکے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
ڈی کاک اب ٹی 20 کرکٹ جاری رکھیں گے۔
ادھر جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر ڈی کاک کے ہاتھوں پیٹ کمنز کا کیچ ڈراپ ہونے پر کمنٹیٹر شین واٹسن نے پرانی یادیں تازہ کردیں اور کہا کہ ایسا ہی موقع تھا،جبوہاب ریاض نے اس طوفانی سپیل میں میرے خلاف جنگ جیت لی تھی،ایک شاٹ کھیلا،ایج لگ کر سیدھا فیلڈر کے ہاتھوں میں گیا،اس نے کیچ ڈراپ کیا اور پاکستان ناکام ہوگیا تھا۔
ورلڈ کپ،پھر سنسنی،پھرڈرامہ،جنوبی افریقا پھر چوکرز،آسٹریلیا 8 ویں بار فائنل میں
آئی سی سی نے آسٹریلیا اور بھارت کا ورلڈکپ فائنل 2023 کا آفیشل لوگو جاری کردیا ہے۔
جنوبی افریقا کے کپتان تیمبا باووما نے کہا ہے کہ سیمی فائنل کی شکست کا افسوس ہے لیکن ہماری ٹیم نے جیسے فائٹ کی،شاندار تھی،پچ آسان نہیں تھی،ہم پر یقین تھے کہ آسٹریلیا کو آئوٹ کردیں گے۔خراب فیلڈنگ اور امپائرز کے فیصلے ہمارے خلاف گئے لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے شاندار مقابلہ کرنے پر پروٹیز کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہدف چھوٹا تھا،اس لئے ہم دبائو میں نہیں آئے۔بھارت کے خلاف فائنل اس سے بہتر کھیلیں گے۔