ورلڈ کپ،پھر سنسنی،پھرڈرامہ،جنوبی افریقا پھر چوکرز،آسٹریلیا 8 ویں بار فائنل میں
کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
ورلڈ کپ،پھر سنسنی،پھرڈرامہ،جنوبی افریقا پھر چوکرز،آسٹریلیا 8 ویں بار فائنل میں۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز ،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ تاریخ میں آسٹریلیا 8 ویں بار ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا ہے۔جنوبی افریقا کا سفر ایک بار پھر بلکہ ہسٹری میں 5 ویں بارسیمی فائنل پر تمام ہوگیا۔آسٹریلیا کے ہاتھوں 2 بارکے پرانے زخم بھی ہرے ہوگئے ہیں۔کولکتہ میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں کینگروز نے پروٹیز کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔یوں آسٹریلیا اتوار کو احمد آباد میں بھارت کے خلاف اگلے 4 سالہ کی ون ڈے ورلڈچیمپئبن بادشاہت کی جنگ لڑے گا۔بھارت دوسری بار آسٹریلیا کے مقابل ہوگا۔اس سے قبل2003 میں بھی تھا،آسٹریلیا سے ہارگیا تھا۔آسٹریلیا نے اپنے 7 فائنلز میں سے 2 ہارے ہیں۔ایک 1975 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف،دوسرا 1996 میں سری لنکا کے خلاف،جب کہ 5 بار وہ ورلڈچیمپئن بنا۔1987 میں انگلینڈ،1999 میں پاکستان،2003 میں بھارت،2007 میں اس نے سری لنکا اور 2015 میں اس نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں ہرایاتھا۔پروٹیز 1992 سے اب تک 5 سیمی فائنلز کھیلا،تمام میں ہارا۔3 بار آسٹریلیا سے ہزیمت تھی۔
جمعرات کو کولکتہ میں کھیلے گئے لو سکورنگ شو میں آسٹریلیا کو 213 رنزکے معمولی ہدف کے تعاقب میں شدید مشکلات پیش آئیں۔137 پر 5 اور174 پر 6 وکٹ گرانے کے بعد بظاہر پروٹیز سیمی فائنل میں واپس آگئے تھے لیکن سامنے آسٹریلیا تھا۔60 رنزکا آغاز آسٹریلیا کی سکیورٹی نہ تھا۔یہاں ڈیوڈ وارنر29 اور ماچل مارش صفر پر گئے۔اس کے بعد اسکور 2 وکٹ پر 106 ہوگیا تھا لیکن یہاں ٹریوس ہیڈ 62 کرکے گئے سٹیون سمتھ 30 اور لبوشین18 کرسکے۔سب سے خطرناک بیٹر گلین میکسویل 1 کرکےشمسی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔جوش انگلس نے 7 ویں وکٹ پر 28 رنزکی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب تر کردیا لیکن 193 کے مجموعہ پر بھی کوٹیز کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔اگلی بال پر پیٹ کمنز ایل بی سے بال بال بچے۔اوورز اتنے زیادہ اور اسکور کم باقی تھے کہ کوئی اس کا دبائو نہیں تھا۔19 باقی ماندہ رنز کے سفر میں پیٹ کمنز کا کیچ وکٹ کیپر سے ڈراپ ہوا۔فری ہٹ پر مچل سٹارک بولڈ ہوئے،متعدد مشکل چانسز پروٹیز کے آگے گرے لیکن فائدہ نہ اٹھایاجاسکا۔آسٹریلیا نے 213 رنزکا ہدف 48 ویں اوور میں 7 وکٹ پر پورا کرکے سیمی فائنل 3 وکٹ سے جیت لیا۔مچل سٹارک 38 بالز پر 16 اور پیٹ کمنز 29 بالز پر 14رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوٹیزر اور تبریز شمسی نے 2،2 وکٹیں لیں۔
پچ کی،پروٹیز کی قسمت کی یا نیند کی خرابی،ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو چھوٹا ہدف ملا
اس سے قبل ٹاس جیت کر جنوبی افریقا نے اننگ شروع کی توتباہی تھی،4 ہائی بیٹرز 24 پر پویلین جاکر پیڈز اتار چکے تھے۔ان فارم بیٹر ڈی کاک 3،باوواما صفر،ڈوسین 6 اورایڈن مارکرم 10 بناسکے۔ہنرک کلاسین اور ڈیوڈ ملر نے بارش کے وقفہ کے بعد 95 رنزکی مجموعی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو بہتر کیا لیکن کلاسین47 کرکےٹریوس ہیڈ کو شکار بن گئے۔ڈیوڈ ملر نے مشکل ترین پچ پر شاندار سنچری کی اور 101 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔جنوبی افریقا کے آخری بیٹرز اپنی اننگ 49.2 اوورز تک لے گئے لیکن آئوٹ ہوگئے،اسکور ٹوٹل 212 رنز تھا۔مچل سٹارک نے 34 اور پیٹ کمنز نے 51 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔