| | | | | | |

پچ کی،پروٹیز کی قسمت کی یا نیند کی خرابی،ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو چھوٹا ہدف ملا

 

 

کولکتہ ،کرک اگین رپورٹ

 

پچ خراب ہے یا جنوبی افریقا کی قسمت سوئی ہوئی تھی اور یا پھر کپتان تیمباباووما کی طرح ساری ٹیم نیند میں چلتی رہی ۔جواب سامنے ہے۔جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دیا ہے۔پچ ٹرکی ہے۔

کولکتہ میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں پروٹیز ٹاس جیت گئے لیکن موسم کے حالات کو نظر انداز کر کے پہلے بیٹنگ پر آئے۔24 پر ٹاپ 4 بیٹرز کے آئوٹ ہونے کے بعد مشکلات میں رہے ۔
ہنرک کلاسین نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ 5 ویں وکٹ پر 95 رنز کی شراکت بناکر امیدیں روشن کیں لیکن اسپنر ٹریوس ہیڈ نے اسے دھچکا لگایا۔ڈی کاک 3 ،باووما صفر اور ڈوسین 6 کرسکے۔

ایڈن مارکرم 10 بناسکے ۔کلاسین 47 کرگئے ۔ڈیوڈ ملر شاندار 101 کرگئے۔116 بالیں کھیلیں۔اننگ 2 بالز قبل 212 پر تمام ہوئی ۔

مچل سٹارک نے 3 وکٹیں لیں۔پیٹ کمنز نے بھی 3 آئوٹ کئے۔ہیزل ووڈ اور ہیڈ نے 2،2 وکٹیں لیں ۔
آج کی فاتح ٹیم اتوار کو بھارت سے فائنل کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *