دبئی،کرک اگین رپورٹ
متعدد کرکٹ بورڈز کا آئی پی ایل کیلئے فیصلہ جاری،ہیزل ووڈ محدود،ریحان احمد کا انکار۔افغانستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے نے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل 2024 کے لیے مکمل طور پر ریلیز کر دیا ہے اگر وہ نیلامی میں خریدے گئے تو بورڈز واپس نہیں بلائیں گے۔اس کا مطلب ہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان میں اپریل کے ماہ میں اپنی بی ٹیم بھیجے گا۔
آئی پی ایل 2024 سے اہم ناموں نے یا تو کچھ وقت کیلئے معذرت کی ہے اور یا پھر مکمل طور پر۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو مختصر انداز میں کھیلنے کی تلقین کی ہے اور وہ نگرانی بھی کرے گا۔جوش ہیزل ووڈ مئی کے پہلے ہفتے سے ہی دستیاب ہوں گے اگر انہیں نیلامی میں خریدا جاتا ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ چیرینا مرفی کرسچن اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔وہ 2کروڑ (240,000 امریکی ڈالر تقریبا) کی بنیادی قیمت کے ساتھ نیلامی میں داخل ہیں۔
آئی پی ایل 2024 کیلئے مہنگے داموں بک کئے جانے والے کرکٹرز
بنگلہ دیش کے تجربہ کار بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان صرف 22 مارچ سے 11 مئی کے درمیانی عرصے کے لیے دستیاب ہوں گے۔فاسٹ باؤلرز تسکین احمد اور شرف الاسلام اگلے سال کے آئی پی ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ توقع ہے کہ وہ مارچ اور اپریل کے درمیان سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں بنگلہ دیش الیون میں شامل ہوں گے۔
نگلینڈ کے نوجوان لیگ اسپنر ریحان احمد، جن کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے ہے، نیلامی سے دستبردار ہو گئے ہیں۔19سالہ کھلاڑی بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔