| | | | |

پاکستان نظر انداز کئے جانے کے باوجود کین ولیمسن کیلئے بابر اعظم کا بڑا پیغام

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان نظر انداز کئے جانے کے باوجود کین ولیمسن کیلئے بابر اعظم کا بڑا پیغام۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر کرکٹ برادری میں بڑی مثال قائم کی ہے۔گزشتہ سال ویرات کوہلی کے آئوٹ آف فارم پر انہوں نے حوصلہ افزائی کی جو پوسٹ کی تھی،اس سے انہیں بھرپور پذیرائی ملی تھی،اس بار انہوں نے یہی کچھ کیوی کپتان کین ولیمسن کیلئے کیا ہے۔

بابر اعظم نے لکھا ہے کہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر واپسی ہوگی۔حوصلہ رکھیں۔ساتھ میں انہوں نے اپنی اور کین ولیمسن کی تصویر شیئر کی ہے۔مداحوں نے سراہا ہے۔

کیوی ٹیم کیلئے بڑا جھٹکا،کین ولیمسن کرکٹ ورلڈکپ سے باہر

کین ولیمسن نے پاکستان کے دورے پر آئی پی ایل کو ترجیح دی،ابتدائئ میچ میں ہی اپنا گٹھنا تڑوابیٹھے اور نہ صرف آئی پی ایل بلکہ اس سال کے کرکٹ ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔بابر اعظم نے اس کے باوجود کہ پاکستان نظر انداز کیا گیا،کین ولیمسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *