راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
انگلش کرکٹ ٹیم اپنا باورچی لانے کے باوجود بد ہضمی کا شکار ہوگئی ہے۔میچ شروع ہونے سے ایک روز قبل اسکواڈ کے اکثریتی ممبرز کا پیٹ خراب ہوگیا ہے۔ہوٹل رومز میں دوڑیں لگی ہیں۔
آج بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صرف 5 کھلاڑی پریکٹس کے لئے آئے ہیں۔اہم ترین اور خطرناک بات یہ ہے کہ کپتان بین سٹوکس بھی متاثرین میں شامل ہیں۔اس کے نتیجہ میں وہ ٹرافی رونمائی کے لئے بھی نہیں آئیں گے اور نہ ہی اہم ترین پریکٹس کریں گے اور بابر اعظم کے ساتھ پریس کانفرنس بھی نہیں کریں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،پاکستان انگلینڈ سیریزکےبعدکہاں ہوسکتا،جائزہ
انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں اپنے باورچی کےساتھ آئی ہے اور کھانے اس کی نگرانی میں تیار ہورہے ہیں۔پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔صورتحال نہایت پریشان کن بلکہ حیران کن ہے۔
نتیجہ میں آج ہونے والی ٹرافی رونمائی کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔