کنگسٹن جمیکا،کرک اگین رپورٹ۔تین بڑی کامیابیوں کے باوجود ٹیسٹ کپتان مستعفی،شان مسعود تو سوال پر ہی اکھڑجاتے،کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 25-2023 میں 9 میں سے 8 ویں نمبر پر رہنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نے استعفیٰ دے دیا ہے،نمبر 9 پر رہنے والے پاکستانی کپتان ایسی باتوں اور سوالوں سے اکھڑتے اور بھری پریس کانفرنس میں تہذیب کا دامن چھوڑتے ہیں۔
کریگ بریتھویٹ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ان کے پاس 3 بڑی کامیابیاں تھیں۔ویسٹ انڈیز نے 2022 میں انگلینڈ کو گھر پر شکست دی، 27 سالوں میں پہلی بار آسٹریلیا کی سرزمین پر سنسنی خیز جیت حاصل کی اور پاکستان میں35 سال بعد ٹیسٹ جیت کر سیریز برابری کی۔بریتھویٹ نے 39 ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کی، دس میچ جیتے۔
وائٹ بال سیٹ اپ میں قیادت میں بھی تبدیلی آئی ہے جب کہ ون ڈے کے کپتان شائی ہوپ کو بھی ٹی20 ٹیم کی باگ ڈور سونپ دی گئی۔ بورڈ نے انکشاف کیا کہ یہ فیصلہ ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کے مشورے کے بعد کیا گیا۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود ناراض ہوگئے
ویسٹ انڈیز کے کپتان اور اوپنر بریتھویٹ نے آسٹریلیا کے خلاف گھر پر اپنی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ کے لیے تین ماہ باقی رہ جانے کے ساتھ استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سیریز میں براتھویٹ اپنا 100 واں ٹیسٹ بھی کھیلتے نظر آئیں گے۔
یہ ویسٹ انڈیز کا حال ہے اور اب پاکستان کا علم ہوگا کہ شان مسعود ناکام رہنے کے بعد بھی ایسی بات پوچھنے پر ہتھے سے اکھڑجاتے ہیں۔ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سال کے شروع میں ٹیسٹ شکست کے بعد اس سوال پر اخلاقیات چھوڑ گئے تھے کہ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پی سی بی کا انتظار کریں گے۔
فیکٹ یہ ہیں شان مسعود صاحب،12 میچز میں سے 9 میں شکست،بنگلہ دیش سمیت 3 ممالک سے وائٹ واش