ملتان،کرک اگین رپورٹ۔شان مسعود کی قیادت میں پاکستان کو نویں شکست کاسامناکرنا پڑا ۔ملتان سٹیڈیم میں گزشتہ برس جیت کر جانےوالے شان مسعود کے نئے سال کاآغازبہترنہیں ہوا ۔
شان مسعود اب تک 12 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں جس میں 9 ٹیسٹ میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑ تین ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کی رسوائی برداشت کرنا پڑی۔ تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش سے ہوم سیریز میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کی خفت برداشت کرنا پڑی۔ آسٹریلیا کے خلاف 2023-24 میں 3 ٹیسٹ میچز میں کلین سویپ پھر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں کلین سویپ کی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود ناراض ہوگئے
انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کو 2-1 سے کامیابی ملی ۔شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے 3 ٹیسٹ میچز جیتے وہ بھی ہوم کنڈشنز میں تینوں ٹیسٹ میچز میں اسپین ٹریک بنایا ۔جس میں ساجد خان اور نعمان علی نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔