کراچی،کرک اگین رپورٹ
اپنا گیئر تنقید نگاروں کے لئے نہیں تبدیل کیا،کوئی کیا کہتا،پروا ہی نہیں،بابر اعظم کا سخت جواب۔پاکستان نے بھارتی جوڑی کا ریکارڈ بھی چھین لیا ہے۔بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے36 شراکتوں یا 36 میچز میں 1800 اسکور بٹورے ہیں،انہوں نے بھارت کےروہت شرما اور شیکھر دھون کے 52 میچزمیں بنائے گئے 1743 اسکور کو پیچھے چھوڑا ہے۔
ادھر انگلش کپتان معین علی نے اعتراف کیا ہے کہ بابر اور رضوان نے شاندار بیٹنگ کی۔دونوں نے 2 سے 3 سال میں ثابت کیا ہے۔کیچز اور چانسز میچ کا حصہ ہیں۔پاکستانی اوپنرز نے کلاسیکل بلے بازی کی۔ہمارے اسپنرز سے امیدیں تھیں لیکن پچ اسپن نہیں تھی لیکن پچ اچھی تھی۔یہ کراچی جیسی پچ نہیں تھی لیکن بڑی کلاس تھی۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہر ایک کا اپنا موقف ہوتا ہے،میں کون ہوتا ہوں،کسی کو جواب دینے والا،ہم اچھا کریں گے تو وہ تنقید کرتے ہیں ۔ہم تو اس کو تو ٹیم میں بھی نہیں لاتے،بات ہی نہیں کرتے، ہم نے اپنے گیئرز سامنے کا ہدف دیکھ کر تبدیل کیا۔ہر ایک کی اپنی بات ہے۔ہمارا کام پرفارمنس ہی دینا ہے۔ہم اس کی پروا بھی نہیں کرتے،صرف اپنا کھیل کرتے ہیں۔جو مرضی جو کہہ رہا ہو،ہم بادر ہی نہیں کرتے،رضوان کے ساتھ میری شراکت کی وجہ ہماری کیمسٹری کا بھی ملنا ہے۔
محمد رضوان کی دعائوں کا اثر بھی اب دیکھیں،2 بڑے چانسز
پی سی بی کے ترجمان نے ایک صحافی کے سوال کو جھٹلادیا،جب پاکستانی کپتان بابر اعظم سے پوچھا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو کوئی فرق نہیں پڑتا،آپ نے رضوان کی پریس کانفرنس دیکھی ہی ہوگی ،ابھی سوال یہاں تک ہی پہنچا تھا کہ پی سی بی ترجمان نے ٹوک دیا۔سخت لہجہ میں کہا ہے کہ صرف کرکٹ پر سوال کریں،مزید کوئی بات نہ کریں،اس کے ساتھ ہی اگلا سوال کرنے کو بول دیا۔وہ صحافی بھی چپ ہوگئے اور پاکستانی کپتان نے بھی پھر کوئی جواب نہ دیا۔
سٹرائیک ریٹ پر محمد رضوان بددعائوں پر آگئے
ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے اپنے فینز کو پیغام میں کہا ہے کہ وہ جلدی بھولتے نہیں ہیں،اسپورٹس میں ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا،کبھی کیسا اور کبھی کیسا۔فینز ہر قوت سپورٹ کرتے ہیں،مجھے یقین ہے کہ وہ سپورٹ کریں گے۔