سلہٹ۔کرک اگین رپورٹ۔مجھ سے ماضی کی بات مت کریں،بابر اعظم کھیل رہے،رضوان کیلئے بھی سرفراز احمد کے ریمارکس۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے۔پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس کے بعد کیا جائے گا۔موسم پر ہمارا اختیار نہیں ہے۔ہمارا کام کھیلنا ہے۔پہلا ٹیسٹ میچ ماضی ہوگیا۔ہم دوسرا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سکور کیا ہے اور اب وہ دستیاب ہیں۔ہمارا فوکس اگلے میچ پر ہے۔سوشل میڈیا کی تنقید ہم نہیں دیکھتے اور نہ ہی ہم اس کی پرواہ کرتے ہیں۔جو کچھ ہوا وہ ماضی تھا۔میں اس پر بات نہیں کروں گا۔اگلے میچ کی بات کریں۔رضوان زبردست وکٹ کیپر رہا ہے۔مجھے پورا یقین ہے کہ وہ اگلے میچ میں پرفارم کریں گے۔مجھے ان پر اعتماد ہے۔آج بھی بارش ہورہی ہے۔کل کا علم نہیں۔اگر میچ کا وقت بہت کم ہوا تو پلیئنگ الیون ہماری سوچ سے تبدیل ہوسکتی ہے۔
سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں ٹاس کا فیصلہ درست تھا لیکن ہم ڈسپلن برقرار نہیں رکھ سکے۔ہمیں اپنا فوکس اور ورک بہتر کرنا ہوگا۔
بنگلہ دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ،2 تبدیلیاں، اہم کھلاڑی کیسے باہر
یوں سرفرا احمد نے نئے ڈیبیو کھلاڑیوں آذان اویس اور عبد اللہ فضل کے کھیلنے کی تصدیق کردی ہے لیکن ٹیم میں کیسی تبدیلی ہوگی ،یہ واضح نہیں کیا ہے اور رضوان کے بطور وکٹ کیپر کھیلنے کی بھی تصدیق کی ہے۔
خیال ہے کہ رضوان کھیلیں گے۔شاہین آفریدی اور امام الحق ڈراپ ہونگے لیکن موسم بہت کچھ تبدیل بھی کرسکتا ہے۔
