سلہٹ ٹیسٹ،بابراعظم کھیلیں گے۔امام الحق ڈراپ۔شاہین آفریدی کو بھی ڈراپ کرنے کی تجویز ہے، ان کی جگہ خرم شہزاد بنگلہ دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ،2 تبدیلیاں،ایم اہم کھلاڑی کیسے باہر۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
لیں گے۔
اذان اویس اور کپتان شان مسعود اننگز اوپن کریں گے۔ عبداللہ فضل ون ڈاؤن اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر کھیلیں گے۔ سعود شکیل اور محمد رضوان کو ایک اور لائف لائن ملےگی۔امام الحق کو ڈراپ کرنا غلط ہوگا،اس کامطلب یہ ہوگا کہ نااہل کپتان شان مسعود کیلئے انہیں بلی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔
پاکستان پہلا ٹیسٹ ہارچکا ہے۔2 میچز کی سیریز جیتنے کا چانس ختم ہوچکا ہے۔زیادہ سے زیادہ سیریز ڈرا کرسکتا ہے لیکن اس کی راہ میں 2 مسائل ہونگے۔پہلا بنگلہ دیش اور دوسرا سلہٹ کا موسم۔
سلہٹ میں اگلے پورے ہیفتے روزانہ تیز بارش کی پیشگوئی ہے۔اتفاق سے دوسرا ٹیسٹ 16 مئی بروز ہفتہ سے شروع ہوگا۔ہفتہ سے بدھ تک روزانہ طوفان اور بارش کی پیشگوئی ہے لیکن روز کھیل کا کچھ حصہ ممکن ہوسکے گا۔
