سڈنی،کرک اگین رپورٹ
شاہین کو ڈراپ کیا،بابر اعظم کو بھی کرسکتے،محمد حفیظ کی دبنگ پریس کانفرنس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہین آفریدی کو ٹی 20 سیریز کی وجہ سے آرام نہیں دیاگیا،یہ غلط ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائریکٹر محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کو اس کی باڈی کی خرابی کی وجہ سے آرام دیا،اگر کھلاتے تو ممکن ہے کہ ان کو انجری کا سامنا کرنا پڑتا،میں پلیئر کو اس زون میں نہیں لے جانا چاہتا جہاں بڑا نقصان ہوتا۔ایک اور سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ حفیظ نے کہا ہے کہ یہ ٹھیک ہے کہ اس ٹیسٹ کے فوری بعد نیوزی لینڈ میں سیریز ہے اور اس میں شاہین نے کپتانی بھی کرنی ہے تو اس کے لئے سمجھا گیا ۔ممکن ہے کہ ایسا ہوتو لیکن یہ بات ہے کہ میں صاف کہوں گا کہ سیریز نہ بھی ہوتی تو میں ڈراپ کرتا۔
ڈیوڈ وارنر کے گلوزکے ساتھ ہیلمٹ ملنے پر 12 سالہ بچہ کو سکیورٹی لینی پڑگئی،نیا تالہ
محمد حفیظ سڈنی میں 8 وکٹ کی شکست اور سیریز میں کلین سوئپ کا شکار ہونے کے بعدکہتے ہیں کہ ورک لوڈ کی وجہ سے شاہین کی باڈی خطرے میں ہے،کسی بھی وقت خطرناک زون میں جاسکتی تھی،اس لئے اسے بچایا ہے۔یہی فارمولہ بابر اعظم پر اپلائی ہوگا ،جیسا کہ شاہین نے ورک لوڈ کی وجہ سے آرام مانگا تھا،میں نے دیا ہے۔ایسے ہی بابر اعظم خود فیصلہ کریں،ہم ان کے ساتھ بھی شاہین والا معاملہ کرسکتے ہیں۔آرام دے سکتے ہیںپہلے بابر خود طے کرلیں کہ وہ کیا کہتے ہیں۔
مشکوک امپائرنگ پرساجد خان کی تکرار،تلخ کلامی،12 کیچز ڈراپ،11 فیصلے خلاف
ایک سوال کے جواب میں پاکستانی ہیڈ کوچ جمع ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ہم سیریز ہارے،افسوس ہے لیکن نسیم شاہ کی جگہ لینے والے عامر جمال نے پرفارم کردیا۔کچھ غلطیاں کی ہیں،نہ کرتے تو جیت سکتے تھے۔آئی سی سی کیلئے تجویز دی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کیلئے تمام ٹیسٹ رکن ممالک کیلئے ایک مقررہ ٹیسٹ فیس رکھی جائے تاکہ ہر ایک کھیلے۔
پاکستان آسٹریلیا میں مسلسل 17 واں ٹیسٹ،مسلسل 9 ویں سیریز ہارگیا،بد ترین وائٹ واش