| | |

اثرات پاکستان،افغانستان اسکواڈ میں مجیب الرحمان کی بھی واپسی،ڈرامہ تمام

کابل،کرک اگین رپورٹ

Image source:Getty Iamges

اثرات پاکستان،افغانستان اسکواڈ میں مجیب الرحمان کی بھی واپسی،ڈرامہ تمام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اثرات پاکستانی ہی ہیں،فیصلہ کے بعد کھلاڑی بھی بدک گئے اور بورڈ بھی اپنی لائن پر آگیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ان 3 کھلاڑیوں کو آنے والی بھارتی سیریز کے خلاف اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے جو بھارت کا دورہ کریں گے۔بگ بیش سے نکلوائے جانے والے مجیب الرحمان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک سالہ سنٹرل کنٹریکٹ آفر نہ کرنے اور 2 سالہ ٹی 20 لیگز این اوسی پر پابندی عائد کی تھی۔کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی کیلئے دستیاب ہوئے اور اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

سری لنکا زمبابوے سے پہلا ون ڈے نہ جیت سکا

بھارت اور افغانستان سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو موہالی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد بالترتیب 14 اور 17 جنوری کو اندور اور بنگلورو میں میچ ہوں گے۔ ہندوستان  فارمیٹ میں نمبر 1 ٹیم ہے جبکہ افغانستان 10 ویں پوزیشن پر ہے۔

افغانستان اسکواڈ: ابراہیم زدران (کپتان)، رحمن اللہ گرباز ، اکرام علی خیل ، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، عظیم اللہ عمرزئی، شرف الدین اشرف، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی، فرید احمد، نوین الحق، نور احمد، محمد سلیم، قیس احمد، گلبدین نائب اور راشد خان۔

مجیب الرحمان، جو حال ہی میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ  خبروں میں تھے، کو بھارت کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مجیب نے فضل الحق فاروقی اور نوین الحق کے ساتھ مل کر 2024 کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔ مجیب بگ بیش لیگ  کی وجہ سےمتحدہ عرب امارات کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی محروم رہے جبکہ باقی دو پلیئرز سیریز میں کھیلے۔افغانستان کے باقاعدہ کپتان راشد خان بھی 19 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں لیکن سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہے کیونکہ وہ حال ہی میں کمر کی سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *