راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے اختتامی بیٹرز نے بھی انگلش ٹیم کو بے بس کردیا،اس کی بڑی برتری کی امدیں تمام ہوئیں۔خواب بکھر کر رہ گئے۔جوابی اننگ میں انگلینڈ کا ایک کھلاڑی 1 پر آئوٹ ہوگیا۔
پاکستان کے آخری بیٹرز نے چوتھے روز کا پہلا گھنٹہ کامیابی سے گزارا،بلکہ اس سے بھ زیادہ وقت کھیلا۔میزبان ٹیم 136 اوورز سے اننگ شروع کرنے کے بعد مزید 19 اوورز کے بعد 155 اوور میں آئوٹ ہوئی۔ول جیکس کا وکٹوں میں چھکا۔میزبان ٹیم کی اننگ 579 رنزپر تمام ہوئی ہے۔راولپنڈی میں انگلینڈ نے 657 اسکور کئے تھے۔یوں اسے78 رنزکی برتری ملی ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کے جواب پر انگلش کیمپ کی میٹنگ،2پلانز،جوابی آپشنز
اتوار کو آئوٹ ہونے والوں میں نسیم شاہ 15،زاہد محمود 17 اورآغاسلمان 53 اسکور شامل ہیں۔حارث رئوف 12 رنزبناکر گئے۔
ول جیکس نے 40 اوورز 3 بالز پر161 رنزکے عوض 6 وکٹیں لیں،کامیاب رہت۔جیک لیچ نے 2 آئوٹ کئے۔
پاکستانی اننگز میں 3 سنچریاں بنیں،مہمان ٹیم نے 4 سنچریوں کی مدد سے 657 اسکور کئے تھےانگلش ٹیم 58 رنزکی لیڈ کے ساتھ دوسری اننگ شروع کررہی ہے اور یہاں سے میچ کا فیصلہ کن وقت شروع ہونے لگا ہے۔