| | |

انگلش کائونٹی،پوپ اور سبلی کے ہاتھوں عباس بے اثر،میچ چھین گئے،حسن علی کے 5 شکار،ان کی ٹیم کامیاب

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلش کائونٹی،پوپ اور سبلی کے ہاتھوں عباس بے اثر،میچ چھین گئے،حسن علی کے 5 شکار،ان کی ٹیم کامیاب۔انگلش کائونٹی کے میچ میں حیران کن طور پر اولی پوپ نے محمد عباس کو بے اثر کیا،صرف یہی نہیں بلکہ میچ بھی چھین لیا۔پوپ کا ساتھ ڈوم سبلی نے دیا ہے۔

اوول لندن میں ہمپشائر اور سرے کائونٹی کا میچ تھا،پہلی اننگ میں محمد عباس نے 6 وکٹیں لیں۔دوسری اننگ میں سرے کو جیت کیلئے243 رنزکا ہدف ملا۔یہاں عباس سے امیدیں تھیں لیکن وہ دوسری باری میں 14 اوورز میں 44 رنزدے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔فاتح ٹیم نے 56 ویں اوور میں 1 وکٹ پر 247 رنزبناکر میچ 9 وکٹ سے جیت لیا۔اولی پوپ نے 122 اورڈوم سبلی نے79 رنزبنائے۔

بابر اعظم کی کپتانی پر تلوار لٹکانے والے بھی واہ واہ پر مجبور

دوسری جانب  برمنگھم میں واروکشائر نے  کینٹ کو اننگ اور14 رنز سے ہرادیا۔یہاں حسن علی نے میچ کی پہلی اننگ میں 3 اور دوسری میں 2 ،میچ میں 5 وکٹیں لے کر اہم کردار اداکیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *