لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کی کپتانی پر تلوار لٹکانے والے بھی واہ واہ پر مجبور۔،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور پاکستان کی مسلسل دوسری جیت پر چیئرمین نجم سیٹھی واہ واہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے انہوں نے لکھا ہے کہ واہ جی واہ۔بابر اعظم۔
چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا۔قذافی اسٹیڈیم کے خاص باکس میں دیگر لوگ بھی ساتھ تھے۔
ادھر پاکستان میں اب یہ بحث عروج پر ہے کہ ورلڈکپ 2023 کیلئے بابر اعظم کو کپتان کیوں نہیں بنایا جارہا،ایک سیریز سے دوسری سیریز تک کی تقرری کو تلوار لٹکانے کے مترادف قرار دیا جارہا ہے۔
یہ بحث بھی عام ہے کہ پاکستانی کپتان کی تبدیلی کی خواہش رکھنے والوں کو خود علم نہیں کہ کب تبدیل ہوجائیں،اس لئے گومگو کی کیفیت میں ہیں۔
بابر اعظم سنچری کے بعد آئی سی سی ریڈارپر،بھارتی کرکٹر کے ریکارڈ کے پاس
بابر اعظم نے کیریئر کے 101 ویں میچ میں 101 رنزکی اننگ کھیلی اور بطور کپتان ریکارڈ تیسری سنچری بنائی۔ساتھ میں وہ روہت شرما کے بعد زیادہ سنچریزکرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بھی بن گئے۔
پاکستان نے لاہور میں نیوزی لینڈ کو دوسرے میچ میں 38 رنز سے شکست دی اور برتری ڈبل کردی ہئ۔پہلا میچ 88 اسکور سے جیتا تھا۔