| | | | | |

بابر اعظم سنچری کے بعد آئی سی سی ریڈارپر،بھارتی کرکٹر کے ریکارڈ کے پاس

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم سنچری کے بعد آئی سی سی ریڈارپر،بھارتی کرکٹر کے ریکارڈ کے پاس۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کیسنچری آئی سی سی سمیت بھارتی ریڈار پر نمایاں ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انہوں نے کیریئر کی تیسری ہاف سنچری اسکور کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے پہلے 50 رنز 36 بالز اور دوسرے 51 اسکور صرف 22 بالز پر بنائے۔یوں انہوں نے پاکستان میں موجود ایک خاص گروہ کو بھی جواب دیا جو ان کے سٹرائیک ریٹ سمیت ان کی کپتانی کے پیچھے ہیں،ان میں پی سی بی حکام بھی شامل ہیں۔

بابر اعظم کی 101 ویں میچ میں 101 رنز،ناقابل شکست سنچری

ٹی 20 انٹرنیشنل میں روہت شرما 4 سنچریز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔اب بابر اعظم 3 سنچریز کے ساتھ ان کے قریب آگئے ہیں۔بابر کی 30 ففٹیز ہیں۔روہت شرما کی 29 ہیں۔پہلے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے بطور قائد 3 سنچریز بنالی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *