لاہور،ملتان،کرک اگین رپورٹ۔فینز بد دل،لوگ ایسی پرفارمنس پر گھاس نہیں ڈالتے،رمیز راجہ وجوہات بھی بتارہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایسی شکست کو جسٹیفائی کرنا یا اطمینان دلانا ناممکن ہے۔ میں مانتا ہوں کہ پالیسی تبدیل ہے لیکن یہ نتیجہ قبول نہیں ہے۔
نہ بائونس ،نہ پیس نہ سپن،صرف نوٹ گننا آتا ہے،راشد نے عزت افزائی کردی
رمیز نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا ہے کہ اگرچہ پالیسی تبدیل ہے۔ گھر میں کھیل رہے ہیں۔ سپن پالیسی اختیار کی گئی اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی پیسرز کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں۔ سپنرز کے خلاف اچھا نہیں کھیلتے، یہ سوچ بھی غالب تھی اور ہم دیکھ رہے تھے پاکستان کرکٹ بورڈ اس لائن پر چل رہا ہے تو یہ پالیسی اپنی جگہ ٹھیک ہوگی لیکن نتیجہ قبول نہیں ہے۔
بات پھر وہی ہے جب آپ اس قسم کی سپن پچ بناتے ہیں، جس پر کھیلنا مشکل ہو تو ایک قسم کی لاٹری بن جاتی ہے اور وہ ٹاس پر جاتی ہے اور بدقسمتی سے پاکستان ٹاس ہار گیا۔
راجہ کہتے ہیں کہ ہمارا ایک مسئلہ اور بھی چل رہا ہے کہ جب ٹاپ ٹیم آتی ہے تو ہم ٹاپ گیئر میں کھیلتے ہیں لیکن جب کمزور ٹیم آتی ہے تو ہم بھی ویسے ہی ہو جاتے ہیں۔ کوئی پاکستانی بیسٹ مینوں کا بھی مسئلہ چل رہا ہے۔ پوری ٹیم کا مسئلہ چل رہا ہے کہ وہ توجہ نہیں کر پاتے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود ناراض ہوگئے
راجہ کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ اور خاص کر ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے جو پہلے ایک پر فارمنس تھی لوگ اب پاکستان کی پرفارمنس دیکھتے ہیں تو اسے گھاس نہیں ڈالتے ہیں، کیونکہ آپ گھر میں بھی ہار جاتے ہیں اور گھر سے باہر بھی ہار جاتے ہیں۔ فین بھی بد دل ہو جاتے ہیں اور پھر جو آپ کی دھاک بیٹھی ہوتی ہے۔ وہ بھی ختم ہو جاتی ہے۔ سب کو پتہ ہوتا ہے آپ نے اگر ایک میچ اچھا کھیل بھی لیا تو آپ اپنا اگلا اچھا میچ اچھا نہیں کھیلیں گے۔
پاکستان میں ویسٹ انڈیز کی 35 سال بعد فتح،افسوسناک اختتام نہیں انجام