ملتان کرکٹ سیٹیڈم سے کرک اگین رپورٹ۔ پاکستان میں ویسٹ انڈیز کی 35 سال بعد فتح،افسوسناک اختتام نہیں انجام۔35برس بعد ویسٹ انڈیز پاکستانی سرزمین پر کامیاب، پاکستان کو 120 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر۔پاکستان کا ڈبلیو ٹی سی ٹیبل پر افسوسناک اختتام نہیں بلکہ انجام۔
پاکستانی ٹیم دوسری اننگ میں ناکام، پوری ٹیم 44 اوورز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، آخری 6 وکٹیں55 رنز بناسکی، بابر اعظم 31، محمد رضوان25، کامران غلام 19 رنز کے ساتھ نمایاں، کیون سنکلئیر3، وارکین 5،اور گداکیش موتی نے 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ملتان غیر ملکی ٹیموں کیلئے اوپن قلعہ،ویسٹ انڈیز سے قبل اور کون کون
پاکستان نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو ہدف تعقاقب میں پہلی 2 وکٹیں محض 5 کے سکور پر گرگئیں، کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2-2 رنز بناکر بالترتیب سنکلئیر اور گداکیش موتی کا شکار بنے۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور کامران غلام نے سکور کارڈ سمبھالا، اور محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی، 28 کے ٹیم اسکور پر بابر اعظم کو گولڈن چانس مل گیا،جب گوداکیش موتی نے بابر اعظم کا سیدھا آسان کیچ ڈراپ کردیا۔بابر اس وقت 13 رنز پر کھیل رہے تھے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019 سے 2025،پہلے سے آخری ٹائٹل تک تباہی،پستی اور تنزلی
تاہم کامران غلام بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام نظر آئے اور 19 کے ذاتی سکور پر وارکین کی گیند پر عامر جانگو ککے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اور بابر اعظم 31 رنز بناکر سنکلئیر کی گیند پر اتھنزے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے ٹیم بیٹنگ کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کی امیدوں کے مرکز سعود شکیل پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر سنککلئیر ککا شکار بنے۔
فیصل آباد سے ملتان،35 برس بعد ویسٹ انڈیز کی پاکستان میں پہلی ٹیسٹ فتح
سلمان علی آغا کے مابین 38 کی پارٹنرشپ قائم ہوئی، سلمان علی آغا 15 کے سککور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی وارکین کے حصے میں آئی۔
ٹیم سکور میں 7 رنز اضافے کے بعد محمد رضوان بھی وارکن کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے، وہ صرف 25 رنز بناسکے۔
ساجد خان 7 رنز بنا کر ورکن جبکہ نعمان علی 6 رنز بن کر موتی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ابرار احمد 0 پر ناٹ آؤٹ رہے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے وارکن نے 5، سنکلیئر نے 3، گداکیش موتی نے 2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں 1۔66 اورز میں 244 رنز بنائے، اور پاکستان کو جیت کےلئے254 کا ہدف دیا ۔
فتح کایقین،پھر بھی ایسی پچ کو پسند نہیں کروں گا،ویسٹ انڈین کرکٹر