ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019 سے 2025،پہلے سے آخری ٹائٹل تک تباہی،پستی اور تنزلی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ تباہی،تنزلی اور پستی کا سفر ۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 سے 2025 کا اختتام 9 ویں اور آخری نمبر پر پاکستان کا ہوا ہے۔دیکھتے ہیں کہ آئی سی سی نے جب ڈبلیو ٹی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز کیا تو پاکستان 6 سالوں میں کہاں کہاں تھا۔
پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019 سے 2021 تک۔پاکستان کی 5 ویں پوزیشن۔12 میچز،4 جیتے۔5 ہارے3 ڈرا
دوسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ2021 سے 2023 تک۔پاکستان کی 7 ویں پوزیشن۔14 میچز مٰں سے 4 جیتے،6 ہارے اور 4 ڈرا
تیسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 سے 2025 تک،پاکستان 14 میچز5 جیتے،9 ہارے،0 ڈرا۔9 ویں پوزیشن
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل نمبر تین میں پاکستان آخری نمبر پر چلا گیا ۔ ملتان میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان ویسٹ انڈیز سے ہار گیا ، ٹیبل پر نویں نمبر پر چلا گیا اور ویسٹ انڈیز اس کی جگہ آٹھویں پوزیشن پر آگیا یہ انتہائی شرمناک اور انتہائی خوفناک پوزیشن ہوگی ۔پاکستان کرکٹ کو چلانے والے نئے ہاتھوں خصوصا عاقب جاوید کے لیے ایک سوالیہ نشان ہوگا کہ ان کے ہوتے ہوئے یہ ان کے تیسری سیریز ہے ۔انگلینڈ سیریز کے دوران وہ آئے اور وہ جیتے لیکن اس کے بعد جنوبی افریقہ کی سیریز ہار گئے۔ ویسٹ انڈیز کی سیز جو کہ جیتنی چاہیے تھی وہ، جیتنے میں ناکام رہے۔
پاکستان کی پوائنٹس شرح 27 فیصد سے زائد27.98 اور ویسٹ انڈیز کی 28 فیصد سے زائد 28.21رہی ہے۔