ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ ملتان غیر ملکی ٹیموں کیلئے اوپن قلعہ،ویسٹ انڈیز سے قبل اور کون کون۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کا ملتان انٹرنیشنل سٹیڈیم کا قلعہ سب کیلئے اوپن ہوگیا ہے۔پاکستان نے یہاں 10 ویں ٹیسٹ میچ میں چوتھی شکست کا داغ لگوایا ہے۔2001 سے 2025 تک یہاں کھیلے گئے 10 ٹیسٹ میچز میں سے5 جیتے،4 ہارے،ایک ڈرا کھیلا۔اتفاق سے ڈرا ٹیسٹ 2006 میں ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف تھا۔
پاکستان نے یہاں 2001 میں بنگلہ دیش کو اننگ 64 رنز سے ہرایا۔پھر 2003 مٰن اسی ٹیم کو صرف ایک وکٹ سے شکست دی۔2004 میں پاکستان بھارت سے اننگ اور 52 رنز سے ہارا۔2005 میں انگلینڈ سے 22 رنز سے جیتا۔2006 میں ویسٹ انڈیز سے ڈرا ٹیسٹ کھیلا۔2022 میں انگلینڈ سے 26 رنز سے ہارا۔2024 میں انگلینڈ سے پہلے اننگ اور 47 رنز سے ہارا۔پھر اس کے فوری بعد ہی انگلینڈ کو 152 رنزسے ہرایا اور اب سال 2025 کے شروع میں ویسٹ انڈیز کو پہلے127 رنز سے مات دی اور اب خود رنز سے ہاراہے۔
یوں ویسٹ انڈیز ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جیتنے والی تیسری غیر ملکی ٹیم بن گئی،اس سے قبل بھارت نے ایک بار اور انگلینڈ نے 2 بار کامیابی حاصل کی۔