ملتان،کرک اگین رپورٹ۔فیصل آباد سے ملتان،35 برس بعد ویسٹ انڈیز کی پاکستان میں پہلی ٹیسٹ فتح۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستانی سرزمین پر 23 ٹیسٹ میچزکھیل رکھے ہیں۔ان میں سے5 جیتے ہیں اور 10 ہارے ہیں۔8 میچز ڈرا کھیلے ہیں۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں صرف 1980 کی ایک ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔پاکستان نے ہوم میدانوں میں 3 سیریز اپنے نام کی ہیں۔4 سیریز ڈرا ہوئی ہیں۔ویسٹ انڈیز نے آخری بار پاکستان میں 2006 میں دورہ کیا تھا اور 3 میچزکی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے ہارا تھا۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔پاکستانی سرزمین پر ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد میچ جیتا۔آخری بار 1990 میں فیصل آباد کے مقام پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان 8 وکٹ سے ہرادیا تھا۔اقبال سٹیڈیم میں پاکستان پہلے کھیلا تھا اور 170 اسکور کرسکا تھا۔ویسٹ انڈیز نے 195 رنزبنائے اور 25 رنزکی سبقت لی۔پاکستا ن دوسری باری میں 154 پر باہر ہوا۔یوں مہمان ٹیم نے ہدف 130 رنز3 وکٹ بناکر میچ 7 وکٹ سے جیتا تھا۔عمران خان اور ڈسمینڈ ہینز کپتان تھے۔
ان 35 برس میں اس نے پاکستانی سرزمین پر جو 9 ٹیسٹ میچ اس فتح کے بعد کھیلے۔6 ہارے اور صرف 2 ڈرا کھیلے تھے،اب ایک جیتا ہے۔