| | | | | | | |

پاکستان کو اب بھولیں،افغانستان کی بھی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی ٹی 20 ورلڈکپ فتح،پیش گوئی سچ

گیانا،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کو اب بھولیں،افغانستان کی بھی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی ٹی 20 ورلڈکپ فتح،پیش گوئی سچ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کی امریکا سے شکست کو اب ذرا بھلادیں۔افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بڑا اپ سیٹ کردیا ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ ہسٹری میں پہلی بار افغانستان نے نیوزی لینڈ کو ہرایا ہے۔کرک اگین کی پیش گوئی وتجزیہ سچ ثابت ہوا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان کا نیوزی لینڈ کو ٹریپ کردینے والاہدف

گروپ سی میں یہ افغانستان کی مسلسل دوسری فتح ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہوگیا ہے۔آج گیانا میں اس نے بلیک کیپس کو آئوٹ کلاس کردیا جو 160 رنز کے تعاقب میں بری طرح ڈگماگئے اور کیویز ٹیم  15.2 اوورز میں صرف  75 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی،یوں افغانستان نے یہ میچ 84 رنز سے جیتا ہے۔اس تباہی کے مرکزی کردار راشد خان تھے جنہوں نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں،جس میں کین ولیمسن بھی شامل تھے۔جو 9 رنزبناسکے۔گلین فلپس 18 کرسکے،باقی ناکام گئے۔فضل حق فارقی نے 17 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔محمد نبی نے 16 رنز دے کر2 آئوٹ کئے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،بلیک کیپس کی 14 ویں میچ میں جاکر پہلی انٹری،افغانستان چیلنج،ٹائمنگ،پیش گوئی

افغانستان کا اب سپر 8 میں جانا قریب ممکن ہوگیا ہے۔اس کانیٹ رن ریٹ ہی اتنا ہے کہ کہیں ٹائی پڑگئی تو بھی اس کی ٹکٹ کنفرم ہوجائے گی۔گروپ سی میں ویسٹ انڈیز کا دوسرا نمبر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *